Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

آنکھ کے بدلے آنکھ، کان کے بدلے کان، عباس عراقچی

آنکھ کے بدلے آنکھ، کان کے بدلے کان، عباس عراقچی

تہران (23 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ردعمل میں کہا ہے کہ ہمارادفاعی نظریہ واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ، کان کے بدلے کان۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک بار پھر پلوں اور بجلی گھروں پر بمباری کی دھمکی دی ہے، انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ پوسٹ میں کہا ’’آج کے بعد اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے آلے یا ہتھیار سے حملہ کرتا ہے، تو امریکا تہران کے دارالحکومت میں یا اس کے قریب واقع پلوں یا بجلی گھروں میں سے ایک کو بمباری کرکے تباہ کر دے گا۔‘‘ اس بیان کے رد عمل میں وزیر خارجہ ایران عباس عراقچی نے کہا اگر ایران کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، جارحیت میں شریک یا معاونت فراہم کرنے والے تمام فریق جائز اہداف تصور ہوں گے۔ ادھر خاتم الانبیا ہیڈکوارٹر نے بھی امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ ایران کے بنیادی ڈھانچے پر حملہ کیا گیا تو علاقائی تیل کی برآمدات روک دیں گے، تیل، گیس، بجلی و دیگر اقتصادی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا، اور ایسی کوئی کارروائی پورے خطے اور خطے سے بھی باہر تنازع کو بڑھا دے گی۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments