اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے جمعہ کو کہا ہے کہ غزہ میں "مکمل طاقت" استعمال کرنے کا وقت آگیا ہے۔ قبل ازیں حماس نے کہا کہ جنگ بندی کی نئی امریکی حمایت یافتہ تجویز ان کے مطالبات پورا کرنے میں ناکام رہی۔ بن گویر نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا، "جناب وزیرِ اعظم، حماس کی جانب سے معاہدے کی تجویز کو دوبارہ مسترد کرنے کے بعد مزید کوئی بہانہ نہیں ہے۔" الجھنیں، رد و بدل اور کمزوری ختم ہونی چاہیے۔ ہم پہلے ہی کئی مواقع ضائع کر چکے ہیں۔ یہی وقت ہے کہ پوری طاقت کے ساتھ پلک جھپکائے بغیر حماس کو تباہ اور اس کے آخری آدمی تک کو مار دیا جائے۔" وائٹ ہاؤس نے جمعرات کو کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی ایلچی اسٹیو وِٹکوف نے "حماس کو جنگ بندی کی تجویز پیش کی جس کی اسرائیل نے حمایت کی۔" پریس سکریٹری کیرولین لیویٹ نے کہا، "حماس کو ارسال کرنے سے قبل اسرائیل نے اس تجویز پر دستخط کیے۔ مزاحمت کاروں سے بات چیت "جاری ہے"۔ اسرائیل نے نئی تجویز کی منظوری دینے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ حماس کے ذرائع نے کہا کہ گذشتہ ہفتے گروپ نے امریکی حمایت یافتہ معاہدہ قبول کر لیا تھا لیکن جمعرات کو سیاسی بیورو کے رکن باسم نعیم نے کہا، نئے ورژن کا مطلب ہے "قتل اور قحط کا تسلسل۔۔ اور یہ ہمارے لوگوں کے کوئی بھی مطالبات پورے نہیں کرتا جن میں اہم ترین جنگ روکنا ہے۔" انہوں نے مزید کہا، "اس کے باوجود تحریک کی قیادت پوری قومی ذمہ داری کے ساتھ اس تجویز کے جواب پر غور کر رہی ہے۔" گروپ کے قریبی ذرائع نے کہا کہ نئے ورژن کو سابقہ ورژن سے "دستبرداری" سمجھا جا رہا ہے جس میں "مستقل جنگ بندی پر مذاکرات کے حوالے سے امریکی عزم بھی شامل تھا۔" مذاکرات کی معلومات رکھنے والے دو قریبی ذرائع کے مطابق نئی تجویز میں 60 روزہ جنگ بندی شامل ہے جسے ممکنہ طور پر 70 دن تک توسیع دی جا سکتی ہے اور پہلے ہفتے کے دوران فلسطینی قیدیوں کے بدلے 10 زندہ اسرائیلی قیدیوں اور نو لاشوں کی باقیات کی رہائی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق اس میں دوسرے ہفتے کے دوران اسی تعداد میں زندہ اور مردہ قیدیوں کا دوسرا تبادلہ ہو گا۔ انہی ذرائع نے بتایا کہ حماس نے گذشتہ ہفتے ایک ہی شرائط پر قیدیوں کے دو تبادلوں پر اتفاق کیا تھا لیکن ایک جنگ بندی کے پہلے ہفتے اور دوسرا آخری ہفتے کے دوران ہو گا۔
Source: social media
غزہ میں فلسطینیوں کے لیے امداد کی تقسیم بنی موت کا جال، اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں کم از کم 31 فلسطینی جاں بحق، 170 زخمی
غزہ: فریڈم فلوٹیلا گروپ کی کشتی غزہ سفر کے لیے تیار، گریٹا تھنبرگ بھی سوار
نائجیریا: شدید بارش اور سیلاب سے 151 افراد ہلاک، 3 ہزار بے گھر
نیپال میں راج شاہی کے حق میں مظاہرہ، سابق وزیر داخلہ کمل تھاپا سمیت کئی گرفتار
امریکہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے ہونے والی ریلی پر حملہ، چھ افراد زخمی
مسجد نبوی میں پندرہ دن کے دوران تین ہزار 360 ٹن زمزم کا استعمال
غزہ میں بچوں کا قتل عام، برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے اسرائیلی سفیر کو لاجواب کردیا
امریکی وفاقی اپیل کورٹ نے عارضی طور پر ٹرمپ کے زیادہ تر محصولات کو بحال کر دیا
مجھے کہا گیا تین سال کے لیے پیچھے ہٹ جاؤں، پوری قوم ملک گیر احتجاج کے لیے تیار رہے: عمران خان
جرمنی نے یوکرین کو میزائل دیے تو۔۔ روس کا بڑا اعلان