International

غزہ میں فلسطینیوں کے لیے امداد کی تقسیم بنی موت کا جال، اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں کم از کم 31 فلسطینی جاں بحق، 170 زخمی

غزہ میں فلسطینیوں کے لیے امداد کی تقسیم بنی موت کا جال، اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں کم از کم 31 فلسطینی جاں بحق، 170 زخمی

رفح، غزہ: صحت کے حکام اور متعدد عینی شاہدین کے مطابق، اتوار کو غزہ کی پٹی میں کھانا لینے کے لیے جا رہے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کر دی جس میں کم از کم 31 افراد جاں بحق اور 170 سے زائد زخمی ہو گئے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے ایک امدادی مقام سے ایک کلومیٹر (1,000 گز) کے فاصلے پر ہجوم پر گولیاں چلائیں۔ فلسطینی جس امدادی مرکز جا رہے تھے وہ اسرائیلی حمایت یافتہ فاؤنڈیشن کے ذریعے چلائی جاتی ہے۔ اسرائیلی فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ، اسے فی الحال انسانی امداد کی تقسیم کے مقام کے اندر (اسرائیلی فوج) کی فائرنگ سے ہونے والے زخمیوں کے بارے میں علم نہیں ہے۔ معاملہ ابھی زیرِ غور ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ میں 31 افراد ہلاک اور 170 زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے سربراہ فلپ لازارینی نے ایک بیان میں کہا کہ امداد کی تقسیم موت کا جال بن چکی ہے۔ غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کی امداد کی تقسیم اس کے آپریشن کے پہلے ہفتے میں افراتفری کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے، اور متعدد عینی شاہدین نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے اس کی ترسیل کی جگہوں کے قریب ہجوم پر فائرنگ کی۔ وزارت صحت کے ریکارڈ ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ظہیر الوحیدی کے مطابق، اتوار سے پہلے، 17 افراد مرکز تک پہنچنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہو گئے تھے۔ فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ اس کی جگہوں کی حفاظت کرنے والے پرائیویٹ سیکیورٹی کنٹریکٹرز نے ہجوم پر گولی نہیں چلائی۔ اسرائیل کی فوج نے پچھلے مواقع پر انتباہی گولیاں فائر کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments