ہندستان نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار جیت درج کی ہے۔ ہندستانی ٹیم نے میزبان سری لنکا کو 165 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اس جیت کے ہیرو بائیں ہاتھ کے اسپنر مانو ستھار اور بائیں ہاتھ کے بلے باز دیودت پڈیکل رہے۔ مانو نے پہلی اننگ میں 4 اور دوسری اننگ میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز دیودت پڈیکل نے بھی دونوں اننگ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے پہلی اننگ میں 167 تو دوسری اننگ میں 44 رن بنائے، اس شاندار کارکردگی کے لیے ان کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
ہندوستان نے پہلی اننگ میں 462 رنز کا بڑا اسکور کھڑا کیا تھا۔ اس کے جواب میں سری لنکا کی پہلی اننگ 284 رنز پر سمٹ گئی۔ ہندوستان کو پہلی اننگ کی بنیاد پر 178 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ اس کے بعد دوسری اننگ میں ہندوستانی ٹیم 193 رنز بنائے اور سری لنکا کے سامنے جیت کے لیے 372 رنز کا ایک چیلنجنگ ہدف رکھا۔ سری لنکا کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دوسری اننگ میں 206 رنز پر ہی سمٹ گئی اور ہندوستان نے یہ مقابلہ 165 رنز سے اپنے نام کر لیا۔
پانچویں روز سری لنکا نے 84 رنز پر 4 وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا۔ سونل دنوشا اور دھننجے ڈی سلوا کریز پر تھے۔ سری لنکا کو پانچویں روز پہلا جھٹکا دھننجے ڈی سلوا کے طور پر لگا، جو 59 رنز بنا کر رویندر جڈیجہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کو پانچواں جھٹکا 142 کے اسکور پر لگا۔ ڈی سلوا اور دنوشا کے درمیان 95 رنز کی پارٹنرشپ ہوئی۔ اس کے بعد بلے بازی کے لیے آئے نروشن ڈکویلا بھی کچھ خاص نہیں کر پائے اور 10 رنز بنا کر پرسدھ کرشنا کی گیند پر وکٹ کیپر پنت کو کیچ تھما بیٹھے۔ یہ سری لنکا کی چھٹی وکٹ تھی جو 165 کے اسکور پر گری۔
لنچ کے بعد مانو ستھار نے ایک ہی اوور میں 3 وکٹیں حاصل کر کے سری لنکا کی کمر توڑ دی۔ پہلے سونل دنوشا (84) اور پھر پربھات جے سوریہ (0) کو آؤٹ کیا۔ اس کے بعد مانو ستھار نے لہیرو کمارا (0) کو بھی پنت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، 199 کے اسکور پر سری لنکا کے یہ 3 وکٹ گرے۔ مانو ستھار نے دوسری اننگ میں 6 اور پرسدھ کرشنا نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے علاہ رویندر جڈیجہ اور محمد سراج کو 1-1 کامیابی ملی۔
Source: Admin
10 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
1 month ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
5 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
5 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
10 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
9 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
10 months ago
مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟
1 month ago
فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
5 months ago
پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام
5 months ago
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
10 months ago
پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام
9 months ago
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی
11 months ago
پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارت کو بڑا دھچکا
1 month ago
فیفا ورلڈ کپ: کروشیا کی پاناما کے خلاف فتح، انگلینڈ اور گھانا کا میچ برابر ہوگیا
10 months ago
’’میں ایشیا کپ کی اپنی میچ فیس ہندستانی فوج کودینا چاہتا ہوں‘‘: کپتان سوریا کا بڑا اعلان
10 months ago
ٹی 20 ایشیاء کپ: منگل کو پاکستان اور سری لنکا آمنے سامنے ہونگے
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments