تل ابیب (19 اگست 2026): اسرائیل نے موجودہ انتظامی حیثیت (اسٹیٹس کو) کی صریح خلاف ورزی کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کو عبادت کی باضابطہ اجازت دے دی۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام نے پہلی بار مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مسجدِ اقصیٰ کے اندر یہودیوں کو مذہبی عبادت کی باضابطہ اجازت دے دی ہے، جو اس مقام کی کئی دہائیوں سے قائم موجودہ انتظامی حیثیت کی ایک صریح خلاف ورزی ہے۔
یروشلم اسلامی وقف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے اتوار کے روز مسجدِ اقصیٰ میں دھاوا بولنے والے آبادکاروں کو سِدوریم (یہودی دعاؤں کی کتابیں) اندر لے جانے اور اجتماعی عبادت کرنے کی اجازت دی۔
اگرچہ ماضی میں بھی اس نوعیت کی سرگرمیاں ہوتی رہی ہیں، لیکن زیادہ تر یہ سرکاری اجازت کے بغیر انجام دی جاتی رہی ہیں۔ اب انھیں باضابطہ طور پر اجازت دینے کا فیصلہ ایک اہم تبدیلی کی نشان دہی کرتا ہے۔
وقف کا کہنا ہے کہ کسی مقام پر بطور زائر آنا اور وہاں عبادت کرنے کے لیے آنا، دونوں میں ایک اہم فرق ہے، باضابطہ اجازت ملنے کا مطلب یہ ہے کہ اب وہ اس جگہ اپنے قواعد بھی قائم کر سکیں گے۔
یاد رہے کہ اسٹیٹس کو ایک کئی دہائیوں پرانا اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ انتظام ہے، جس کے تحت مسجدِ اقصیٰ تک رسائی اور اس کے انتظام و انصرام کے معاملات دیکھے جاتے ہیں۔ اس انتظام کے تحت 14.4 ہیکٹر پر مشتمل پورے احاطے کو خصوصی طور پر اسلام کا مقدس مقام تسلیم کیا جاتا ہے۔
مسجد تک رسائی، عبادت کے انتظامات، دیکھ بھال اور کھدائیوں کی ذمہ داری ’یروشلم اسلامی وقف‘ کے پاس ہے، جو مسجد کا انتظام چلانے والا مذہبی ادارہ ہے۔ تاہم 1967 میں مشرقی یروشلم پر قبضہ کرنے کے بعد سے اسرائیل نے بتدریج اس موجودہ انتظامی حیثیت کو کمزور کیا ہے، اور یہودیوں کو باضابطہ طور پر عبادت کی اجازت دینا اس سلسلے کا تازہ ترین قدم ہے۔
کئی برسوں سے اسرائیلی فورسز مسجدِ اقصیٰ میں روزانہ کے دھاووں کے دوران اسرائیلی شہریوں کو وہاں عبادت کرنے سے چشم پوشی کرتی رہی ہیں۔
Source: Admin
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
11 months ago
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
11 months ago
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
5 months ago
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
5 months ago
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
5 months ago
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
5 months ago
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
5 months ago
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
5 months ago
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
5 months ago
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی
5 months ago
سوئٹزرلینڈ کا ایران جنگ کے تناظر میں امریکی فوجی پروازوں پر پابندی کا اعلان، بلوم برگ
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments