کولکاتا ہوائی اڈے سے حج کےلئے روانہ ہونے والے چوتھے اور آخری قافلے کو جھاڑکھنڈ کے اقلیتی بہبود کے وزیر حفیط الانصاری نے ذاتی طور پر ہوائی اڈے پر موجود رہ کر دعاﺅں کے ساتھ روانہ کیا۔اس موقع پر حکومت مغربی بنگال کی ٹیم بھی موجود تھی۔ جیسے ہی جھاڑ کھنڈ کے وزیر ہوائی اڈہ پہنچے وہاں موجود عازمین حج میں جوش و خروش کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر انصاری صاحب نے تمام عازمین حج اللہ کے مہمان ہیں۔ وہ مکہ شریف جارہے ہیں۔ یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے۔ یہ سعادت ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی ہے۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سبھی کی دعا قبول کرے اور اپنی رحمتوں کی بارش فر مائے۔ انہوں نے عازمین حج سے یہ اپیل بھی کی کہ جھاڑکھنڈ کی ترقی، ملک میں امن و بھائی چارے کےلئے دعا کرنا نہ بھولیں۔ انہوںنے کہا کہ جھاڑکھنڈ حج کمیٹی کی نگرانی میں عازمین حج کے سفر کو آسان اور محفوظ بنانے کےلئے تمام ضروری اقدامات کئے گئے ہیں۔ شام کے وقت سماجی شخصیت و ہیو من رائٹس کے سکریٹری بد ر الدجی ٰ انصاری کی قیادت میں ایک چار رکنی ٹیم نے ہنگر فورڈ اسٹریٹ میں واقع حکومت مغربی بنگال کے سرکٹ ہاﺅس میں جاکر جھا ڑ کھنڈ کے اقلیتی بہبود کے وزیر حفیظ الانصاری سے ملاقات کی۔انہیں پھولوں کا گلدستہ اور شانہ زیب دے کر ان کاشاندار استقبال کیا۔ اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ یہاںجھاڑ کھنڈ کے عازمین حج کو کسی طرح کی کوئی دشواری تو نہیں ہے۔ اس پر ریاستی وزیر نے مغربی بنگال حکومت کی کافی پزیرائی کی اور کہا کہ یہاں کی انتظامیہ کے تعاون کی وجہ سے جھا ڑکھنڈ کے عازمین حج کو کافی سہولت آسانیاں ہوئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے رانچی سے ہی لوگ حج کےلئے جاتے تھے لیکن مودی حکومت نے رانچی سے پرواز منسوخ کر دی جس کی وجہ سے ہمیں اپنے عازمین حج کو حج پر روانہ کرنے کےلئے کولکاتا آنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایاکہ رانچی سے پرواز دوبارہ شروع ہو اس کی کوشش کی جا رہی ہے۔چار رکنی وفد میں بد ر الدجیٰ انصاری کے علاوہ سنکلپ ٹوڈے کے امتیاز بھارتیہ ، سماجی کارکن شعبان انصاری ( راجو بھائی ) اور صحافی جاوید اختر شامل تھے۔
Source: Mashriq News service
سر زمین بانکڑہ میں ادارہ محفل خوش رنگ کی نعتیہ نشست و جلسہ استقبالیہ
ڈاکٹرس اینڈ ہیلتھ کیئر پرووائیڈرس فاﺅنڈیشننے تمام ڈاکٹروں کو اکٹھا کیا
شدت پسندوں کے ذریعہ قرآنی آیات کی غلط تشریحکو سمجھنا
ایک شام بیادِ ظفر گورکھپوری
سنٹرل کولکاتا امن فاﺅنڈیشن کی جانب سے حجاج کرام کو استقبالیہ دیا گیا
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
آئڈیل گرانڈ میں شاندار دعوت افطارکا اہتمام
نبی مکرم علیہ وآلہ وسلم کے گستاخ کو سزا دو۔ مفتی محمد وسیم خان اشرفی جالوی
نوا سخن بیاد شہود کا ۸واں مشاعرہ موہت منچ ، پائیک پاڑا میں منعقد کیا گیا
انجمن باغ و بہار، بھاگل پورمیں یادکے گئے افسانوی مجموعہ" نیلی آنکھیں"کے مصنف۔ پریم ناتھ در