Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

فرانس: وزیراعظم نے ہائی اسکول کی کلاسوں میں ہفتے پھر کیلئے پڑھائی معطل کردی

Admin
By Admin
Oct 07, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

فرانس: وزیراعظم نے ہائی اسکول کی کلاسوں میں ہفتے پھر کیلئے پڑھائی معطل کردی
فرانس: وزیراعظم نے ہائی اسکول کی کلاسوں میں ہفتے پھر کیلئے پڑھائی معطل کردی — October 07, 2026
فرانس کے وزیراعظم نے ملک بھر میں بڑھتے مظاہروں کے بعد ہائی اسکول کی کلاسوں میں ہفتے بھر کیلیے پڑھائی معطل کردی۔

فرانس میں طلبہ نے منگل کو ملک گیر مظاہرے کیے، جن میں ڈھائی لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی، دو ہفتوں سے جاری احتجاج کے دوران گرفتار افراد کی تعداد پانچ ہزار سے بھی بڑھ گئی ہے جن میں زیادہ تر کمسن ہیں۔

طلبہ تنظیم کی کال پر پیرس میں مرکزی مظاہرہ پرامن تھا تاہم کشیدگی بڑھتی گئی، والٹئیر بولیوارڈ سمیت مختلف علاقوں میں طلبہ نے اسٹورز اور دفاتر کے شیشے توڑ دیے۔

طلبہ دفاتر میں بھی گھس گئے جہاں توڑ پھوڑ کی گئی اور پولیس پر پیٹرول بم سے حملے کیے گئے۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے پولیس نے اسٹن گرنیڈز اور آنسو گیس کا استعمال کیا جس سے کئی طلبہ زخمی ہوئے، ایسے ہی مظاہرے کئی دیگر بڑے شہروں میں بھی کیے گئے ہیں، صرف پیر کو سوا چار سو تعلیمی اداروں پر حملے کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ یہ مظاہرے اساتذہ کی کمی کیخلاف، اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیادہ نشستوں کے حق میں اور ہنگامی طور پر مزید اسکول بنانے کے نام پر کیے جارہے ہیں۔

فرانس کے وزیراعظم نے ملک بھر میں بڑھتے مظاہروں کے بعد ہائی اسکول کی کلاسوں میں ہفتے بھر کیلیے پڑھائی معطل کردی۔...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn