International

فلسطینی گروپوں کے درمیان چین میں متوقع مذاکرات ملتوی کر دیے گئے

فلسطینی گروپوں کے درمیان چین میں متوقع مذاکرات ملتوی کر دیے گئے

فلسطینی گروپوں کے اتحاد اور فلسطینیوں کو درپیش چیلنجوں کے سلسلے میں مشترکہ حکمت عملی پر غور کے لیے چین میں مذاکرات کے دوسرے دور کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل فلسطینی اتھارٹی میں حکمران گروپ ’فتح‘ اور مزاحمتی فلسطینی تحریک حماس کے درمیان روس اور چین میں مذاکرات ہو چکے ہیں۔ چین میں مذاکرات کا پہلا دور ماہ اپریل میں منعقد کیا گیا تھا۔ اب دوسرے دور کی امید چین کی جارہی تھی۔ کیونکہ حماس نے فلسطینی گروپوں کے درمیان اتفاق پر زور دیا تھا۔ اس خواہش کی بنیاد پر کہا گیا تھا کہ بیجنگ کی میزبانی میں دوسرا دور ماہ جون میں ہو گا۔ لیکن اب اچانک ان مذاکرات کو ملتوی کرنے کا اعلان سامنے آگیا ہے۔ بتایا گیا کہ یہ اجلاس بیجنگ میں ابتدائی طور پر جون کے وسط میں بلایا گیا تھا۔ تاہم ابھی مذاکرات کی متبادل اور نئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments