Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

ٹائیگر شروف پر فائرنگ، سلمان خان کے بعد اکشے کمار کی رہائش گاہ کی بھی سیکیورٹی سخت

Admin
By Admin
Oct 21, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

ٹائیگر شروف پر فائرنگ، سلمان خان کے بعد اکشے کمار کی رہائش گاہ کی بھی سیکیورٹی سخت
ٹائیگر شروف پر فائرنگ، سلمان خان کے بعد اکشے کمار کی رہائش گاہ کی بھی سیکیورٹی سخت — October 21, 2026
بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سلمان خان اور اکشے کمار کی رہائش گاہوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی، جبکہ اکشے کمار کے گھر پر بلٹ پروف شیشوں کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔
میڈیا کے مطابق ٹائیگر شروف پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ حملہ آوروں کا اصل ہدف سلمان خان تھے۔

میڈیا کو ذرائع نے بتایا ہے کہ ملزمان نے سلمان خان کی رہائش گاہ کی ریکی کی تھی، تاہم وہاں سخت سیکیورٹی دیکھ کر پیچھے ہٹ گئے۔

سلمان خان کو حکام کی جانب سے وائے پلس سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے، ان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹس میں بلٹ پروف حفاظتی انتظامات کو بھی مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب اکشے کمار کے گھر کے باہر بھی پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔

ٹائیگر شروف کی گاڑی پر اتوار کی شام ممبئی کے علاقے جوہو میں اس وقت فائرنگ کی گئی تھی جب وہ فٹ بال میچ کھیلنے کے بعد واپس جا رہے تھے۔

واقعے کے سلسلے میں 3 ملزمان کو پیر کے روز راجستھان کے شہر کوٹا سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان میں بہار کے شہر بیگوسرائے سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ ہریتک عرف روشن، ہریانہ سے تعلق رکھنے والا 18 سالہ ریحان اور پھول سنگھ شامل ہیں، تینوں پر اقدامِ قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد سلمان خان اور اکشے کمار کی رہائش گاہوں کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی، جبکہ اکشے کمار کے گھر پر بلٹ پروف شیشوں کی تنصیب کا ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn