واشنگٹن(13 اکتوبر ): دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک کی دولت میں ایک ہی دن کے دوران تقریباً 22 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کے مجموعی اثاثے ایک بار پھر ایک کھرب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔
امریکی جریدے فوربز کے مطابق اس اضافے کے بعد ایلون مسک کے کل اثاثے بڑھ کر 1.012 کھرب ڈالر ہو گئے ہیں، جو کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.15 فیصد زیادہ ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے حصص میں گراوٹ کے باعث ایلون مسک کی دولت میں 36 ارب ڈالر کی کمی واقع ہوئی تھی اور وہ عارضی طور پر کھرب پتیوں کی فہرست سے نیچے چلے گئے تھے۔
تاہم، جمعے کے روز دونوں کمپنیوں کے حصص میں زبردست تیزی نے ان کی دولت کو دوبارہ اس تاریخی سطح پر پہنچا دیا۔
جمعے کی صبح ٹیسلا کے حصص میں ڈھائی فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا۔ چین کی پیسنجر کار ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں شنگھائی فیکٹری میں تیار ہونے والی ٹیسلا گاڑیوں (ماڈل 3 اور ماڈل وائی) کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5 فیصد اضافہ ہوا اور یہ تعداد 95 ہزار 366 یونٹس رہی۔
اس کے علاوہ، کمپنی کی تیسری سہ ماہی کی ترسیلات بھی تجزیہ کاروں کے اندازوں سے بہتر رہیں۔دوسری جانب اسپیس ایکس کے حصص میں بھی تقریباً ڈیڑھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کمپنی نے کم فریکوئنسی والے وائرلیس اسپیکٹرم کا ملک گیر لائسنس پورٹ فولیو خریدنے کا معاہدہ کیا ہے، جس کی مالیت 8 ارب ڈالر بتائی گئی ہے۔ اس اقدام سے اسٹارلنک کی موبائل اور سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس کو مزید وسعت دینے میں مدد ملے گی۔
ایلون مسک پہلی مرتبہ 12 جون کو اسپیس ایکس کے اسٹاک مارکیٹ میں آنے کے بعد ایک کھرب ڈالر سے زائد کے مالک بنے تھے، تاہم مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ اور حصص میں عارضی گراوٹ کی وجہ سے وہ اس حد سے نیچے آ گئے تھے۔ اب تازہ ترین کاروباری تیزی کے بعد وہ ایک بار پھر کھرب پتیوں کی صف میں واپس آ گئے ہیں۔
واشنگٹن(13 اکتوبر ): دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ایلون مسک کی دولت میں ایک ہی دن کے دوران تقریباً 22 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ان کے مجموعی اثاثے ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments