National

دیوالی پر سونا پہلی بار 82ہزار روپےفی دس گرام سے تجاوز

دیوالی پر سونا پہلی بار 82ہزار روپےفی دس گرام سے تجاوز

نئی دہلی : دیوالی پر بھاری خریداری قیمتوں میں اضافہ کی وجہ ہے لیکن اس کے علاوہ امریکی صدارتی انتخابات سے قبل غیر یقینی کا ماحول اور عالمی کشیدگی بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ ہے۔آل انڈیا بلین ایسوسی ایشن کے مطابق دیوالی سے پہلے مضبوط مانگ کی وجہ سے دہلی میں 99.9 فیصد خالص سونے کی قیمت 1000 روپے بڑھ کر 82,400 روپے فی 10 گرام کی نئی اونچائی پر پہنچ گئی ہے۔ 99.5 فیصد خالص سونے کی قیمت بھی 1000 روپے اضافے کے ساتھ 82000 روپے فی 10 گرام کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اس سے پہلے، دھنتیرس 29 اکتوبر 2024 کو 99.9 فیصد اور 99.5 فیصد خالص ا سونا 81,400 روپے اور 81,000 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا تھا۔گزشتہ ایک سال میں سونے کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 29 اکتوبر 2023 کو سونے کی قیمت 61,200 روپے فی 10 گرام تھی جو اب 82,400 روپے فی 10 گرام تک پہنچ گئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments