National

دھرنا دے رہے کسانوں کو پنجاب پولیس نے زور زبردستی ہٹایا،200 کسان زیر حراست،علاقے میں انٹرنٹ کی خدمات معطل

دھرنا دے رہے کسانوں کو پنجاب پولیس نے زور زبردستی ہٹایا،200 کسان زیر حراست،علاقے میں انٹرنٹ کی خدمات معطل

پنجاب پولیس نے بدھ کے روز کسان رہنماؤں جگجیت سنگھ ڈلیوال اور سرون سنگھ پنڈھر کو موہالی میں حراست میں لے لیاہے۔ اس دوران کسانوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان اس وقت جھڑپ ہوئی جب کسان کھنوری اور شمبھو سرحدی پوائنٹس کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ کسان ان دونوں جگہوں پر 13 فروری 2023 سے احتجاج کر رہے ہیں۔ معلومات کے مطابق شمبھو اور کھنوری دونوں مقامات پر تقریباً 3000 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔کھنوری سرحد پر 200 کسانوں کو حراست میں لیا گیا ہے، جب کہ 300 کے قریب کسان شمبھو بارڈر پر موجود ہیں، جنہیں جلد ہی حراست میں لیا جا سکتا ہے۔ کسانوں اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد کھنوری سرحد اور ملحقہ سنگرور اور پٹیالہ اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔ -کسانوں کو حراست میں لینے کے بعد، زیادہ تعداد میں کسان سرحدوں پر پہنچنا شروع ہو گئے۔ کسان تنظیموں نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں کھنوری بارڈر پہنچیں۔ کسانوں نے پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔پولیس نے کسانوں کے ذریعہ لگائے گئے عارضی اسٹیج سے پنکھے کو ہٹا دیا، جہاں وہ مختلف مطالبات کو لے کر دھرنے پر بیٹھے تھے۔کھنوری بارڈر پر کسانوں کا احتجاج پنجاب پولیس نے ہٹا دیا ہے۔ آج صبح سے ہی پنجاب پولیس سنگرور میں بڑی تعداد میں جمع تھی۔ آج چندی گڑھ میں مرکزی وزراء کے ساتھ کسانوں کی میٹنگ ہوئی۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے لیڈر جگجیت سنگھ ڈلیوال سمیت کسان لیڈر میٹنگ کے لیے پہنچے تھے۔ میٹنگ ختم ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے کسان رہنماؤں کو موہالی سے ہی حراست میں لے لیا۔ ڈی آئی جی پنجاب مندیپ سنگھ سدھو نے پہلے کسانوں کو سمجھانے کی کوشش کی۔ کسانوں کے نہ ماننے پر پولیس نے بڑی کارروائی کی۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments