امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما کی تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوباما انتہائی نااہل صدر تھے، اوباما نے ایران کو اربوں ڈالرز دیے اور جوہری ہتھیار بنانے کی راہ فراہم کی۔
صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ اوباما نے بدعنوان ہیلری کلنٹن اور کمیلا ہیرس کے لیے بھی انتخابی مہم چلائی، ہیلری کلنٹن اور کمیلا ہیرس دونوں بری طرح ہار گئی تھیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ مشی گن کے لوگ ایسے متکبر، کھلی سرحدوں کے حامی اور جعلی ڈاکٹر کے حامی نہیں، میں نے مشی گن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔
ان کا کہنا ہے کہ مشی گن میں آٹو انڈسٹری بحال کی، ایئر فورس کا اڈہ واپس لایا، پہلے سے زیادہ ملازمتیں پیدا کیں، مشی گن کے لوگ مائیک راجرز کو ووٹ دیں، وہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر بارک اوباما نے امریکی صدر ٹرمپ کا ایران جنگ کا بیانیہ مسترد کردیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر اوباما کی تنقید پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوباما انتہائی نااہل صدر تھے، اوباما نے ایران کو اربوں ڈالرز دیے اور جوہری ہتھیار بنانے کی ر...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments