National

دہلی کے تین اسکولوں کو بم کی دھمکی

دہلی کے تین اسکولوں کو بم کی دھمکی

نئی دہلی: دہلی کے تین معروف اسکولوں ڈی پی ایس (ایسٹ آف کیلاش)، سلوان اسکول، اور کیمبرج اسکول کو جمعہ کے روز بم کی دھمکی آمیز کالز اور ای میلز موصول ہوئیں۔ پہلی کال صبح 4:30 بجے کی گئی، جس کے بعد دہلی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں اور اسکول کے احاطے کی جانچ شروع کی۔ ابتدائی تحقیقات میں ابھی تک کچھ مشکوک نہیں پایا گیا۔ دھمکی دینے والوں نے ای میل میں کہا کہ اسکولوں کے احاطے میں کئی دھماکہ خیز مواد نصب کیے گئے ہیں اور یہ دعویٰ کیا کہ اسکول انتظامیہ طلبہ کے بیگز کی بار بار جانچ نہیں کرتی۔ مزید کہا گیا کہ ایک خفیہ ڈارک ویب گروپ اس سرگرمی میں ملوث ہے۔ ای میل میں خبردار کیا گیا کہ 14 دسمبر تک خطرہ برقرار رہ سکتا ہے، خاص طور پر ان اسکولوں میں جہاں پی ٹی ایم یا کھیلوں کے پروگرام جاری ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب دہلی کے اسکولوں کو ایسی دھمکیاں ملی ہوں۔ 8 دسمبر کی رات بھی دہلی کے 40 سے زیادہ اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز موصول ہوئیں جن میں ڈی پی ایس آر کے پورم اور جی ڈی گوئنکا اسکول شامل تھے۔ اس وقت بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ کیمپس میں بم نصب ہیں اور دھماکے کو روکنے کے لیے 30 ہزار ڈالر کی رقم طلب کی گئی تھی۔ پولیس اور اسکول انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بچوں کو گھر بھیج دیا اور اسکول کے احاطوں کی جامع تفتیش کی گئی، لیکن کوئی دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments