Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

جیفری ایپسٹین کا ساتھی اور ماڈلز بھرتی کرنیوالا ڈینیئل سیاد فرانس میں مردہ پایا گیا

جیفری ایپسٹین کا ساتھی اور ماڈلز بھرتی کرنیوالا ڈینیئل سیاد فرانس میں مردہ پایا گیا

فرانس میں ماڈل اسکاؤٹ اور جیفری ایپسٹین سے خواتین کا تعارف کرانے والا ڈینیئل سیاد اپنے گھر میں مردہ حالت میں ملا ہے۔ فرانسیسی پراسیکیوٹرز کے مطابق 69 سالہ ڈینیئل سیاد کی لاش نواحی علاقے کولومب میں واقع اس کی رہائش گاہ سے ملی۔ حکام نے موت کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کرایا جائے گا۔ ڈینیئل سیاد ان فرانسیسی افراد میں شامل تھا جن پر الزام تھا کہ انہوں نے امریکی مالیاتی شخصیت اور سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کو خواتین فراہم کرنے اور انہیں جنسی استحصال کے لیے پھانسنے میں مدد دی۔ متعدد خواتین کا کہنا ہے کہ سیاد نے ان کا تعارف ایپسٹین سے کرایا، جس کے بعد وہ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنیں۔ تاہم ڈینیئل سیاد نے ہمیشہ ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ایپسٹین نے مجھے دھوکا دیا تھا اور مجھے یہ علم نہیں تھا کہ وہ ایک خطرناک شخص ہے۔ سیاد کے خلاف فرانس میں زیادتی اور انسانی اسمگلنگ کے الزامات پر بھی تحقیقات جاری تھیں۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق ڈینیئل سیاد کا نام ایپسٹین سے متعلق جاری ہونے والی تقریباً 2 ہزار دستاویزات میں سامنے آیا، جن سے معلوم ہوا کہ وہ مختلف ممالک کے سفر کے دوران ملنے والی خواتین کی تصاویر باقاعدگی سے ایپسٹین کو بھیجتا تھا۔ 2014ء کی ایک ای میل میں سیاد نے اپنی سرگرمیوں کو ماہی گیری سے تشبیہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ کبھی جلدی شکار مل جاتا ہے اور کبھی ایک بھی مچھلی ہاتھ نہیں آتی۔ سیاد کے وکیل مینیا عرب ٹیگرین کا کہنا ہے کہ میرے مؤکل سے ابھی تک فرانسیسی تفتیش کاروں نے پوچھ گچھ نہیں کی تھی، تاہم وہ اپنی صفائی پیش کرنے کے خواہش مند تھے۔ وکیل نے کہا کہ اگر سیاد کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے تو اس میں روزانہ برداشت کیے جانے والے شدید ذہنی دباؤ، انتظار اور بے چینی کا بھی کردار ہو سکتا ہے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments