55 سالہ پیرا گلائیڈر سطح سمندر سے 3 ہزار میٹر بلندی پر گلائیڈ کے دوران کلاؤڈ سک کی وجہ سے مزید 5 ہزار میٹرل بلندی پر چلے گئے، حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ بنا آکسیجن اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 55 سالہ پینگ یو جینگ شمالی چین میں کیلان کے پہاڑی سلسلے میں 3 ہزار میٹر بلندی پر پیرا گلائڈنگ کے دوران نئے اعلات کو جانچ رہے تھے کہ اچانک کلاؤڈ سک نامی اپ ڈرافٹ کی وجہ سے 8 ہزار فٹ کی بلندی پر چلے گئے۔ پینگ نے اس خطرناک صورتحال کے دوران بھی اعصاب اور گلائیڈرکو قابو میں رکھتے ہوئے گلائیڈنگ جاری رکھی۔ پینگ نے بتایا ہے کہ اس کے ہاتھ منجمد ہوگئے تھے، یہ ایک خطرناک صورتحال تھی، سب کچھ برف کی طرح سفید رنگ کا ہوگیا تھا، میرے پاس کوئی قطب نما بھی نہیں جس سے مجھے سمت کا پتہ چلتا۔ گلائڈنگ کی اس مہم کے دوران آکسیجن نہ ہونے کی وجہ سے پینگ کی موت بھی ہوسکتی تھی وہ تقریباً ماؤنٹ ایورسٹ (ہمالیہ) کی بلندی پر گلائڈ کرر ے تھے، جہاں درجہ حرارت منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرچکا تھا۔ پینگ نے مزید بتایا ہے کہ میں اس بلندی سے نیچے آنے کی کوشش کررہا تھا، لیکن اس ساری صورتحال میں مزید بلندی پر جارہا تھا، یہاں تک کے بادلوں میں داخل ہوگیا تھا۔ چینی حکام اس معاملے پر تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے پینگ کو 6 مہنے کے لیے گلائیڈنگ سے معطل کردیا ہے۔
Source: social media
غزہ میں فلسطینیوں کے لیے امداد کی تقسیم بنی موت کا جال، اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں کم از کم 31 فلسطینی جاں بحق، 170 زخمی
غزہ: فریڈم فلوٹیلا گروپ کی کشتی غزہ سفر کے لیے تیار، گریٹا تھنبرگ بھی سوار
نائجیریا: شدید بارش اور سیلاب سے 151 افراد ہلاک، 3 ہزار بے گھر
نیپال میں راج شاہی کے حق میں مظاہرہ، سابق وزیر داخلہ کمل تھاپا سمیت کئی گرفتار
امریکہ میں اسرائیلی یرغمالیوں کے لیے ہونے والی ریلی پر حملہ، چھ افراد زخمی
مسجد نبوی میں پندرہ دن کے دوران تین ہزار 360 ٹن زمزم کا استعمال
غزہ میں بچوں کا قتل عام، برطانوی صحافی پیئرز مورگن نے اسرائیلی سفیر کو لاجواب کردیا
امریکی وفاقی اپیل کورٹ نے عارضی طور پر ٹرمپ کے زیادہ تر محصولات کو بحال کر دیا
مجھے کہا گیا تین سال کے لیے پیچھے ہٹ جاؤں، پوری قوم ملک گیر احتجاج کے لیے تیار رہے: عمران خان
جرمنی نے یوکرین کو میزائل دیے تو۔۔ روس کا بڑا اعلان