حیدرآباد، 3 ستمبر:تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ۔ ریونت ریڈی نے گورنر جشنو دیو ورما سے سفارش کی ہے کہ وزیر کونڈا سریکھا کو فوری طور پر تلنگانہ کی کونسل آف منسٹرس (ریاستی کابینہ) سے ہٹا دیا جائے ۔ اس اقدام کے ساتھ ہی حالیہ تنازع اپنے عروج پر پہنچ گیا ہے ۔
حکومت کی جانب سے جاری ایک نوٹ کے مطابق، وزیر اعلیٰ نے ڈاکٹر جی۔ چنا ریڈی کی تلنگانہ پلاننگ بورڈ کے نائب چیئرمین کے طور پر تقرری بھی منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
گڈوال وجے لکشمی کو نیا نائب چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے ۔
حکومت نے تلنگانہ اسٹیٹ کمیشن فار ویمن کی چیئرپرسن کے طور پر نیریلا شاردا اور سابق راجیہ سبھا رکن جی۔ سدھا رانی کو کاکاتیا اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (کیو یو ڈی اے ) کی چیئرپرسن مقرر کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے ۔
کونڈا سریکھا کے خلاف یہ کارروائی گزشتہ ماہ ان کی سالگرہ کی تقریبات کے دوران ان کی بیٹی سشمیتا کی جانب سے دیے گئے مبینہ متنازع بیانات کے بعد سامنے آئی ہے ۔
اس معاملے کے بعد کانگریس کی تادیبی کمیٹی نے سریکھا کو وجہ بتا¶ نوٹس جاری کیا تھا، جس کے نتیجے میں تلنگانہ کانگریس کے اندر بھی سیاسی تنازع پیدا ہوگیا تھا۔
سریکھا کا موقف تھا کہ انہیں اپنی بیٹی کے بیانات کے لیے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جانا چاہیے ۔
رپورٹوں کے مطابق کانگریس قیادت نے انہیں استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا تھا، تاہم انہوں نے استعفیٰ دینے سے انکار کردیا، جس کے بعد وزیر اعلیٰ نے انہیں کابینہ سے ہٹانے کی سفارش کی۔
اس پیش رفت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کونڈا سریکھا نے اپنے عہدے سے ہٹائے جانے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی بیٹی کی جانب سے دیے گئے بیانات کے لیے انہیں ذمہ دار ٹھہرانا ناانصافی ہے ۔
حیدرآباد، 3 ستمبر:تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ۔ ریونت ریڈی نے گورنر جشنو دیو ورما سے سفارش کی ہے کہ وزیر کونڈا سریکھا کو فوری طور پر تلنگانہ کی کونسل آف منسٹرس (ریاستی کابینہ) سے ہٹا ...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments