Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
National

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار 48 گھنٹوں میں استعفی دیں ورنہ جنتر منتر پر احتجاج، کاکروچ جنتا پارٹی کا اعلان

Admin
By Admin
Sep 24, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

KOLKATA KI GERUA SAMMAN YATRA SUVENDU ADHIKARI KA SAKHT ANDAZAZ

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار 48 گھنٹوں میں استعفی دیں ورنہ جنتر منتر پر احتجاج، کاکروچ جنتا پارٹی کا اعلان
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار 48 گھنٹوں میں استعفی دیں ورنہ جنتر منتر پر احتجاج، کاکروچ جنتا پارٹی کا اعلان — September 24, 2026
کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے نے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے 48 گھنٹوں کے اندر استعفیٰ نہ دیا تو ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔

سی جے پی کے بانی دیپکے نے مزید کہا کہ اگر چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے استعفیٰ نہ دیا تو یقینی طور پر "جنتر منتر 2.0" کا انعقاد ہوگا۔

سی جے پی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے اور ترجمان سورو داس نے خطاب کیا،

اس موقع پر دیپکے نے سی ای سی گیانیش کمار کو سب سے بڑا ملک مخالف قرار دیتے ہوئے اُن کے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔

دیپکے نے مزید کہا کہ، گیانیش کمار ملک کی جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، کیونکہ جمہوریت میں عوام حکومت کا انتخاب کرتے ہیں لیکن جب سے گیانیش کمار چیف الیکشن کمشنر بنے ہیں، حکومت طئے کر رہی ہے کہ "کون ووٹ کرے گا، کون نہیں کرے گا"۔

اس موقع پر دیپکے نے مختلف ریاستوں میں ہوے ایس آئی آر میں حذف کیے گئے ووٹروں کی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا۔

'دی انڈین ایکسپریس' کی ایک رپورٹ کے مطابق، دو الیکشن کمشنروں سکھبیر سنگھ سندھو اور وویک جوشی نے ووٹروں کی فہرستوں کی 'خصوصی تفصیلی نظرثانی' ایس آئی آر کے دوران ناموں کے اخراج سے متعلق مسائل پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور گزشتہ چند مہینوں کے دوران 14 مواقع پر فیصلہ سازی کے عمل پر اعتراضات اٹھائے تھے۔

اس کے جواب میں الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے کے اندر غور و خوض کے دوران مختلف آراء اور تبصروں کا ہونا معمول کی بات ہے، اور یہ کہ اس کے تمام احکامات "گزشتہ ایک سال کے دوران مکمل کمیشن کے متفقہ فیصلوں کا نتیجہ ہیں۔"

کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دیپکے نے چیف الیکشن کمشنر (سی ای سی) گیانیش کمار سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر انہوں نے 48 گھنٹوں کے اندر استعفیٰ...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn