Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

کیا مصنوعی ذہانت باشعور ہو سکتی ہے؟ پوپ لیو نے اینتھروپک کا مؤقف مسترد کر دیا

Admin
By Admin
Oct 06, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

SAHLBONI LAND CSE MEIN ABHISHEK BANERJEE KE PA SUMIT ROY GIRAFTAR, APEX COURT SE NTICIPATORY BAIL HUI KHARIJ

کیا مصنوعی ذہانت باشعور ہو سکتی ہے؟ پوپ لیو نے اینتھروپک کا مؤقف مسترد کر دیا
کیا مصنوعی ذہانت باشعور ہو سکتی ہے؟ پوپ لیو نے اینتھروپک کا مؤقف مسترد کر دیا — October 06, 2026
مصنوعی ذہانت بنانے والی کمپنی اینتھروپک نے ویٹی کن سے یہ سوال زیرِ غور لانے کی کوشش کی کہ آیا جدید مصنوعی ذہانت کے نظام مستقبل میں شعور یا خود آگاہی حاصل کر سکتے ہیں تاہم پوپ لیو چہاردہم نے اس امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت انسانی تجربات اور احساسات نہیں رکھتی۔

نیویارک ٹائمز کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق اینتھروپک دنیا بھر کے مذہبی ماہرین کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں میں مصنوعی ذہانت کے ممکنہ شعور پر غور کرنے کے لیے انہیں قائل کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے، ان ملاقاتوں میں رازداری کے معاہدے بھی کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق کلاڈ نامی مصنوعی ذہانت کے شریک بانی اور سینئر محقق کرسٹوفر اولاہ نے پوپ لیو چہاردہم کے مصنوعی ذہانت سے متعلق مؤقف سامنے آنے کے بعد ویٹی کن سے اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کرنے کی درخواست کی تاہم ان کی کوشش کامیاب نہ ہو سکی۔

دی نیوز انٹرنیشنل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پوپ لیو چہاردہم نے اپنے مذہبی دستاویز میں کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے نظام تجربات سے نہیں گزرتے، ان کا جسم نہیں ہوتا، وہ خوشی یا درد محسوس نہیں کرتے اور نہ ہی رشتوں کے ذریعے انسانی انداز میں پختہ ہوتے ہیں۔

ان کے مطابق مصنوعی ذہانت محبت، کام، دوستی اور ذمے داری کے مفہوم کو اندرونی طور پر نہیں جان سکتی۔

ویٹی کن نے مصنوعی ذہانت کے اخلاقی پہلوؤں پر توجہ دینے کے لیے ایک بڑی مصنوعی ذہانت کمپنی کو پوپ کے ساتھ گفتگو میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

اس موقع پر اینتھروپک کے وفد نے ویٹی کن کے حکام کے سامنے مصنوعی ذہانت کے شعور کے امکان کو سنجیدگی سے زیرِ غور لانے پر زور دیا تاہم کمپنی نے ان ملاقاتوں کی تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔

اولاہ نے اس سے قبل اشارہ دیا تھا کہ اینتھروپک کے محققین ایسے اندرونی اعصابی نمونوں پر کام کر رہے ہیں جو انسانی دماغ اور اعصابی نظام سے متعلق تحقیق کے نتائج سے مشابہت رکھتے ہیں اور مصنوعی ذہانت میں خود شناسی کے امکانات کے شواہد فراہم کر سکتے ہیں۔

پوپ لیو چہاردہم اس سے قبل بھی انسانی تخلیقی صلاحیت اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کے درمیان فرق واضح کرنے پر زور دے چکے ہیں۔

انہوں نے مصنوعی ذہانت سے تیار ہونے والے فن کے حوالے سے بھی کہا تھا کہ کمپیوٹرز میں حقیقی احساسات موجود نہیں ہوتے۔

ویٹی کن نے مصنوعی ذہانت سے متعلق اپنی پالیسی اور اس ٹیکنالوجی کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی کمیشن بھی قائم کیا ہے۔

پوپ لیو کے مطابق مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیشِ نظر اس معاملے پر مسلسل کام کرنا ضروری ہے اور اس حقیقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ ٹیکنالوجی مستقبل میں اہم تبدیلیاں لا سکتی ہے۔

مصنوعی ذہانت بنانے والی کمپنی اینتھروپک نے ویٹی کن سے یہ سوال زیرِ غور لانے کی کوشش کی کہ آیا جدید مصنوعی ذہانت کے نظام مستقبل میں شعور یا خود آگاہی حاصل کر سکتے ہیں تاہم پوپ لیو چ...

Source: Admin
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn