Activities

بزم اتحاد نالندہ و سپر مائنڈ کلاسیز کے اشتراک سے کل ہند مشاعرے کا انعقاد

بزم اتحاد نالندہ و سپر مائنڈ کلاسیز کے اشتراک سے کل ہند مشاعرے کا انعقاد

صوفی و سنتوں کی سرزمین اور علمیت و روحانیت کا گہوارہ ارض بہار شریف پر ایک دفعہ پھر بزم اتحاد نالندہ و سپر مائنڈ کلاسیز کے اشتراک سے ایک کل ہند ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی مشاعرہ کا زیر صدارت یعقوب اطہر ہلسوی اور زیر نقابت جواں سال شاعر تنویر ساکت و ش انور کولکاتا ، مہمانان خصوصی جناب حلیم صابر و رئیس اعظم حیدری بہ مقام سپر مائنڈ کلاسیز ہال واقع کٹرہ باغ نئی سرائے، انعقاد عمل میں ایا۔یہ امر ذہن نشیں رہے کہ جہاں بزم اتحاد نالندہ روایتی طور پر اپنی ماہانہ طرحی و غیر طرحی نشستیں پابندی سے منعقد کرتی رہی ہے ۔وہیں اس کے اور سپر مائنڈ کلاسیز کے اشتراک سے کئی مشاعرے وغیرہ بھی بڑے پیمانے پر منعقد ہوتے رہے ہیں۔اس انعقاد کے متعلق سپر مائنڈ کلاسیز کے روح رواں منیر الرحمان نے کہا کہ آج کے متعصب دور میں جہاں اردو زبان کو مٹانے کی کئی جانب سے کوششیں ہو رہی ہیں وہیں ہم خود اردو زبان و ادب کی جانب سے اس قدر بے پروا ہو چکے ہیں کہ اب اس کے تحفظ کا مسئلہ کھڑا ہو گیا ہے۔لیکن ہم خود میں اتنے محو و مصروف ہیں کہ اس جانب نگاہ بھی مبزول نہیں ہوتی ہے۔ہمارے بچے انگلش میڈیم اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں چنانچہ وہ دین سے تو محروم ہو ہی رہے ہیں۔اس کے باہم اپنے تہزیب و تمدن و ثقافت و روایت سے بھی محروم ہوتے جارہے ہیں۔چنانچہ اب ہم تمام افراد کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہم اپنے بچوں کو اردو زبان و ادب سے نہ صرف آشنا بنائیں بلکہ اس کے تحفظ کا حقیقی جذبہ بھی ان کے دلوں میں پیدا کریں کیونکہ یہ بچے نہ صرف وطن عزیز کے مستقبل ہیں بلکہ دین اسلام ،تہزیب و تمدن و روایات و ثقافت نیز زبان و ادب کے بھی مستقبل ہیں ۔چنانچہ ہمیں اس قسم کی محفلیں آراستہ کرنے کی شدید ضرورت ہے۔ہمارے گھروں کی روز مرہ کی گفتگو سے جو اردو کا جنازہ اٹھ چکا ہے اس کے احیا کی فی زمانہ اشد ضرورت ہے۔لہذا ہم نے اس مشاعرے کے انعقاد کا فیصلہ کیا ۔مشاعرے میں واقعی بہت کشش و قوت ہے جو انسانوں کے مزاج کو بدل دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اج یہ ترسیل و تبلیغ کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ اس مشاعرے میں جو بیرونی شعراء کرام ہیں ان میں سب سے پہلے منور رحمٰن کا ذکر لازمی ہے جو سلطنت عمان سے تعلق رکھتے ہیں اور عمان گورنمنٹ انجینیرنگ کالج سے بحیثیت استاد منسلک ہیں۔دوسرے حلیم صابر صاحب ہیں جو شہر نشاط کولکاتا کے استاد شاعر ہیں اور ایک بین الاقوامی شاعر و ادیب کی حیثیت سے اپنی شناخت رکھتے ہیں۔ علاوہ ازیں آپ کولکاتا سے شائع ہونے والا کثیر الاشاعت اخبار اخبار مشرق سے بھی منسلک ہیں۔تیسری شخصیت رئیس اعظم حیدری کی ہے جن کے دیوان کا اجرا ابھی کل 19جولائی کو حیدر گنج کڑاہ میں عمل میں آیا تھا ۔ آپ بھی اپنی ایک بین الاقوامی شناخت رکھتے ہیں ۔اپکے علاوہ جو دیگر بیرونی شعراء و شاعرات ہیں وہ بھی مشاعروں کی دنیا کی جانی مانی شخصیتیں ہیں۔یہاں ذیل میں تمام شعرا کرام کے اسمائے گرامی و نمونہء کلام پیش خدمت ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments