Activities

بزم اہلبیت کا چھٹواں سالانہ نعتیہ مقابلہ حسن نعت و اسلامی کوئز کی شاندار تقریب

بزم اہلبیت کا چھٹواں سالانہ نعتیہ مقابلہ حسن نعت و اسلامی کوئز کی شاندار تقریب

ہر سال کی طرح امسال بھی عید میلادالنبی کے موقع پر بتاریخ ۲۲ ستمبر ۲۰۲۴ بروز اتوار بوقت صبح 9 بجے ٹکیہ پاڑہ ہوڑہ میں قائم سر سید احمد ہائ اسکول میں بزم اہلبیت کے زیر اہتمام نعتیہ انعامی مقابلہ حسن نعت اور اسلامی کوئز کا ایک یادگار پروگرام منعقد ہوا،اس میں مدرسے اور اسکول کے تقریباً ۵۵ بچے اور بچیوں نے حصہ لیا۔اس مقابلہ جاتی پروگرام کی صدارت حضرت سید عمران احمد قادری نے کی اور چیف گیسٹ میں ہوڑہ کے مشہور ومعروف تعلیمی و سماجی شخصیت جناب مامون اختر، اور ہوڈہ تھانہ کے او سی سری سندیپ پاکھیرا تھے جبکہ بحیثیت جج صاحبان میں جناب فیروز اختر،جناب مخدوم ارشد حبیبی ،جناب عبدالرحیم ہلچل موجود رہے۔اس انعامی مقابلے کے گروپ اے میں ریحان احمد اول انعام،محمد حسنین علی دوئم انعام اور محمد افسر احمد سوئم انعام کے حقدار ہوئے اور گروپ بی میں عطیفہ انصاری کو اول محمد احتشام کو دوئم، مخدومہ خاتون کو سوئم انعام ملا۔ بعد ازاں اسلامی کوئز مقابلے میں تسمیہ انصاری،تحسین اقرا اول، زادہ فضل،فلک پروین دوئم اور محمد أصف ، حسن نور سوئم، علیزہ فاطمہ ناز پری ، چہارم انعام سے سرفراز ہوئیں۔ان کے علاوہ مقابلہ میں حصہ لینے والوں کی حوصلہ افزائی کے لئے سبھوں کو خصوصی انعام سے نوازا گیا ۔ جناب مامون اختر، ہوڑہ او سی سری سندیپ پاکھیرا،حلیم حاذق،فیروز اختر،ڈاکٹر سلطان ساحر، نسیم وارثی،ایوب خان، اسلم وارثی، کو اعزاز سے نوازہ گیا، بزم اہلبیت کی جانب سے صدر محفل،مہمانان خصوصی اور جج صاحبان کو شانہ زیب پیش کیا گیا ۔ صدر با وقار سید عمران قادری، فیروز اختر، مخدوم ارشد حبیبی،مامون اختر،امتیاز احمد (ایکس ایم ائ سی) , ریس عالم سنی ، مولانا انوار اشرف ضیائ،صاحبان نے بزم اہلبیت کی کاوشوں کی خوب سراہنا کی اور مقابلے میں انعام جیتنے والوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوۓ کہا کہ جنہیں انعام نہیں ملا وہ یہ نہ سوچیں کہ وہ ناکام ہیں بلکہ اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے پلیٹ فارم تک آنا ہی کامیابی کی شروعات ھے۔ جناب ماسٹر پرویز قادری اور جناب ماسٹر معین وارثی نے بہ حسن خوبی نقابت کے فرائض انجام دۓ ۔اس پروگرام کو کامیابی کی منزل تک لے جانے میں فخرالدین انصاری ،خورشید وارثی اور اظہر رضوی کا اہم رول رہا۔بزم اہلبیت کے سر پرست کمال الدین اور منتضمین شمشاد وارثی،محمد ،صابر وارثی ،انیس ظفر،علی جان خان اسلم وارثی ،نسیم وارثی،محمدسرفرازالدین عطاءالمطفی ایڈووکیٹ ،محمد ساجد، محمد سرفراز کی محنت قابل تعریف ھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments