Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Sports

بٹلر ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے، پولارڈ کا ریکارڈ توڑ دیا

انگلینڈ کے اسٹار وائٹ بال بیٹر جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

دی ہنڈرڈ کے معرکے میں مانچسٹر سپر جائنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے بٹلر نے ویلش فائر کے خلاف چھکوں کی برسات کر کے یہ تاریخی سنگ میل عبور کیا۔

خیال رہے کہ دی ہنڈرڈ فارمیٹ کی اننگز 20 اوورز کے مساوی ہونے کی وجہ سے اس کے رنز کو ٹی ٹوئنٹی ریکارڈز میں شمار کیا جاتا ہے۔

اپنے بیان میں جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ مجھے اس کامیابی پر فخر ہے۔

میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ ’ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں دنیا میں سب سے زیادہ رنز بنانا واقعی ایک شاندار اور فخر کا لمحہ ہے۔ یقیناً ایک دن کوئی نہ کوئی اس ریکارڈ کو توڑ دے گا۔‘

کچھ ماہ قبل خراب فارم اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی پر ہونے والی تنقید کے جواب میں انہوں نے کہا، ’کرکٹ میں حالات بدلتے دیر نہیں لگتی۔ چند ماہ پہلے میں فارم کے لیے جدوجہد کر رہا تھا اور آج میں شاید اپنی بہترین بیٹنگ کر رہا ہوں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کی فارم خراب ہو تو دو ہی راستے ہوتے ہیں کہ یا تو ہمت ہار دیں یا پھر دوبارہ واپسی کا جنون دکھائیں۔

خیال رہے کہ 746 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے 14 ہزار 803 رنز بنائے تھے تاہم جوز بٹلر نے یہ ریکارڈ 521 میچز میں توڑ دیا۔

اس فہرست میں تیسرے نمبر پر 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ کرس گیل اور چوتھے نمبر پر انگلینڈ کے جیمز وینس ہیں جنہوں نے 14 ہزار 449 رنز بنائے ہوئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک ہیں، انہوں نے 557 میچز میں 13 ہزار 571 رنز بنائے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in Sports

مالی بحران سے دوچار محمڈن اسپورٹنگ کلب’دیدی‘ نہیں تو ’دادا‘ سے مدد لے سکتا ہے؟

9 months ago

فیفا ورلڈکپ 2026: ارجنٹینا نے انگلینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

3 weeks ago

پاکستان ٹیم جیت کے قریب ہمت ہار گئی، سیریز بنگلادیش کے نام

4 months ago

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست، ایشیا کپ 9ویں مرتبہ انڈیا کے نام

10 months ago

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی 20 میچ میں نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn