اس وقت ہندوستان میں ’کانوڑ یاترا‘ زوروں پر ہے۔ کانوڑ یاترا کے دوران کئی مقامات سے تصادم کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں۔ کہیں کانوڑیوں نے پولیس کی پٹائی کی ہے، تو کہیں اسٹوڈنٹس کی گاڑی پر کانوڑیوں نے حملہ کیا ہے۔ کانوڑ یاترا کی وجہ سے کئی مقامات پر ٹریفک جام کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس سے کئی بار تصادم والے حالات پیدا ہو جاتے ہیں۔ اس درمیان سہارنپور واقع مشہور تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند نے اپنے طلبا کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت کی ہے۔
دارالعلوم دیوبند نے چل رہی کانوڑ یاترا کے پیش نظر اپنے طلبا کے لیے خصوصی ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ادارہ طلبا سے کہا ہے کہ وہ احتیاطاً کانوڑ یاترا والے راستوں اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں بلاضرورت جانے سے پرہیز کریں۔ تحریری حکم میں ہاسٹل انچارج مولانا اشرف عباس نے کہا کہ یہ ایڈوائزری طلبا کی سیکورٹی یقینی بنانے اور سالانہ کانوڑ یاترا کے دوران ڈسپلن بنانے رکھنے کے مقصد سے جاری کی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں طلبا کو خاص طور سے کانوڑ والے راستوں اور جی ٹی روڈ پر غیر ضروری آمد و رفت سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ اگر کوئی بہت ضروری کام ہو، تو باہر جایا جا سکتا ہے، لیکن احتیاط کے ساتھ۔ دارالعلوم دیوبند نے ہدایت دی ہے کہ ضروری سفر کرنے والے طلبا صرف ریزرو ریلوے کوچ میں ہی سفر کریں اور اپنے ساتھ دارالعلوم کی طرف سے جاری شناختی کارڈ ہمیشہ رکھیں۔ جاری ایڈوائزری میں یہ بھی ذکر موجود ہے کہ سورج غروب ہونے کے بعد بغیر ادارہ کا شناختی کارڈ دکھائے کسی بھی طالب علم کو دارالعلوم کے احاطہ میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Source: Admin
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
10 months ago
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
10 months ago
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
10 months ago
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
10 months ago
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
10 months ago
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
11 months ago
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
11 months ago
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
10 months ago
پونے کی مسجد میں کھدائی کے دوران سرنگ دریافت، کشیدگی، 200 پولیس اہلکار تعینات
10 months ago
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو
10 months ago
شر پسند نے حضورﷺ کی شان میں گستاخی کی، پر تشدد احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments