International

برطانوی وزیراعظم کے گھر آگ لگنے کی تحقیقات جاری

برطانوی وزیراعظم کے گھر آگ لگنے کی تحقیقات جاری

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے گھر آگ لگنے کی تحقیقات جاری ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی لندن میں وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے گھر رات کے وقت آگ لگی تھی جس میں کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔ برطانوی پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں، مقامی وقت کے مطابق رات ڈیڑھ بجے کے قریب آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق واقعے میں گھر کے داخلی دروازے کو نقصان پہنچا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ وزیراعظم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تحقیقات سے مشروط ہے، اس لیے اس پر مزید کوئی بیان جاری نہیں کیا جائے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments