International

امدادی سامان کے ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہونا شروع : اسرائیلی میڈیا

امدادی سامان کے ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہونا شروع : اسرائیلی میڈیا

اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے پیر کے روز بتایا ہے کہ امدادی سامان سے لدے ہوئے ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہونا شروع ہو گئے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسرائیلی صدر آئزک ہرتزوگ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ غزہ کے رہائشیوں میں امداد کی براہِ راست تقسیم کے لیے پیش کی گئی اسرائیلی منصوبہ بندی کی حمایت کرے۔ برلن میں ایک تقریب کے دوران ہرتزوگ نے کہا کہ اسرائیل ایک نیا نظام تجویز کر رہا ہے جس کے تحت امداد کو براہِ راست غزہ کے عوام میں تقسیم کیا جائے گا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ حماس کو اس پر کنٹرول حاصل نہ ہو۔ ان کے ساتھ موجود جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے فوری طور پر غزہ میں امداد کی ترسیل دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کی، جس پر ہرتزوگ نے کہا کہ ہم عالمی برادری، بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیموں اور اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس منصوبے پر سنجیدگی سے غور کریں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں۔ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے پیر کے روز واضح کر چکے ہیں کہ اسرائیل صرف ایک “محفوظ راستہ” فراہم کرنے کا پابند ہے تاکہ غزہ میں قید اسرائیلی نژاد امریکی فوجی عیدان الیگزینڈر کو رہا کروایا جا سکے، اس کے سوا کسی چیز کی وہ ضمانت نہیں دیتا۔ حماس نے اتوار کی شام اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی انتظامیہ کے ساتھ حالیہ دنوں میں ہونے والے رابطوں کے نتیجے میں الیگزینڈر کو رہا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ رابطے جنگ بندی کی کوششوں اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کے سلسلے میں ہو رہے تھے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments