Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنم کا کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان، اہم وزراء فارغ، نئی تعیناتیاں

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنم کا کابینہ میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان، اہم وزراء فارغ، نئی تعیناتیاں

لندن: برطانوی وزیراعظم اینڈی برنم کا کابینہ میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے قریبی ساتھیوں کو فارغ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم اینڈی برنم کی جانب سے نئی کابینہ کے ارکان اور متعدد اہم ترین تعیناتیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ نئی کابینہ کی تشکیل کے دوران جہاں کئی اہم چہروں کو بڑے قلمدان سونپے گئے ہیں اور سابق وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے قریبی ساتھیوں کو کابینہ سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم اینڈی برنم کی نئی ٹیم میں شبانہ محمود پر اعتماد برقرار رکھتے ہوئے انہیں وزیرِ داخلہ کے عہدے پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سابق وزیرِ دفاع جان ہیلی کو ایک بڑی ترقی دیتے ہوئے ملک کا نیا وزیرِ خزانہ مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ ایڈ ملی بینڈ کو نیا برطانوی وزیرِ خارجہ تعینات کیا گیا ہے۔ لوئیس ہیگ کو فرسٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ کا اہم ترین عہدہ سونپ دیا گیا ہے۔ نئی کابینہ کی تشکیل میں سب سے بڑا اپ سیٹ کیئر اسٹارمر کے قریبی ساتھیوں کی برطرفی ہے ۔ رپورٹس کے مطابق، اہم ترین برطانوی سیاستدان ڈیوڈ لیمی اور ریچل ریوز کو نئی کابینہ سے مکمل طور پر فارغ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ ہے، اور وزیراعظم اینڈی برنم جلد ہی نائب برطانوی وزیراعظم کے نام کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ وزارتِ صحت، دفاع، تعلیم اور ٹرانسپورٹ کے قلمدانوں پر بھی نئی تعیناتیوں کا اعلان کریں گے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments