Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Entertainment

بالی وڈ کی ’مہنگی ترین‘ فلم ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے

Admin
By Admin
Nov 06, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بالی وڈ کی ’مہنگی ترین‘ فلم ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے
بالی وڈ کی ’مہنگی ترین‘ فلم ’رامائن‘ نے پہلے ہی دن باکس آفس پر متعدد ریکارڈ اپنے نام کرلیے — November 06, 2026
بالی وُڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور، سائی پلوی اور یش کی فلم ’رامائن‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز انڈین باکس آفس پر شاندار آغاز کرتے ہوئے کئی نئے ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔
ہدایت کار نتیش تیواڑی کی اس میتھولوجیکل فلم نے ابتدائی اندازوں کے مطابق انڈیا میں پہلے روز 64 کروڑ 85 لاکھ روپے کا نیٹ بزنس کیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق اس شاندار اوپننگ کے ساتھ ’رامائن‘ سنہ 2026 کی سب سے زیادہ اوپننگ کرنے والی ہندی فلموں میں دوسرے نمبر پر آگئی ہے۔ اس فہرست میں پہلا نمبر رنویر سنگھ کی فلم ’دھریندر: دی ریوینج‘ کا ہے، جس نے پہلے روز تمام زبانوں میں 102 کروڑ 55 لاکھ روپے کمائے تھے۔
’رامائن‘ نے رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ان کے کیریئر کی سب سے بڑی اوپننگ حاصل کر لی ہے۔
سندیپ ریڈی وانگا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’اینیمل‘ نے سنہ 2023 میں ریلیز کے پہلے روز انڈیا میں 63 کروڑ 80 لاکھ روپے کا نیٹ بزنس کیا تھا جبکہ ’رامائن‘ نے 64 کروڑ 85 لاکھ روپے کما کر یہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
فلم نے اداکارہ سائی پلوی کو بھی ان کے کیریئر کی سب سے بڑی باکس آفس اوپننگ دلا دی ہے۔
اس سے قبل ان کی فلم ’اماران‘ کو پہلے روز قریباً 21 کروڑ 40 لاکھ روپے کی کمائی کے ساتھ یہ اعزاز حاصل تھا تاہم ’رامائن‘ نے اس ریکارڈ کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فلم میں رنبیر کپور ہندو مذہب کے بھگوان رام، سائی پلوی سیتا اور یش راون کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
’رامائن‘ ہدایت کار نتیش تیواڑی کے کیریئر کی بھی سب سے بڑی اوپننگ والی فلم بن گئی ہے۔
اس سے قبل ان کی ہدایت کاری میں بننے والی عامر خان کی فلم ’دنگل‘ نے سنہ 2016 میں ریلیز کے پہلے روز 29 کروڑ 78 لاکھ روپے کا نیٹ بزنس کیا تھا جبکہ ’رامائن‘ نے اس سے دوگنی سے بھی زیادہ کمائی کی ہے۔
’رامائن‘ نے 2026 کی بڑی ہندی اوپننگ والی فلموں کی فہرست میں اجے دیوگن کی فلم ’درشیم تھری: دی کنکلوژن‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ’درشیم تھری‘ نے پہلے روز 62 کروڑ روپے کمائے تھے، جبکہ ’رامائن‘ کا پہلے روز کا نیٹ بزنس 64 کروڑ 85 لاکھ روپے رہا۔
تاہم اس فہرست میں سرفہرست رنویر سنگھ کی ’دھریندر: دی ریوینج‘ ہے۔
’رامائن‘ نے دیوالی سے قبل ریلیز ہونے والی ہندی فلموں کی بڑی اوپننگ کا ریکارڈ بھی قائم کیا ہے۔
ابتدائی تجارتی اندازوں کے مطابق فلم کے ہندی ورژن نے پہلے روز قریباً 72 کروڑ روپے کا مجموعی بزنس کیا، جس کے بعد اس نے عامر خان اور امیتابھ بچن کی فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بالی وُڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور، سائی پلوی اور یش کی فلم ’رامائن‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز انڈین باکس آفس پر شاندار آغاز کرتے ہوئے کئی نئے ریکارڈ اپنے نام کر لیے ہیں۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn