بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شرف کی مشکلات بڑھتی دکھائی دے رہی ہیں۔ مہاراشٹر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے تینوں کو ’وِمل الائچی‘ کے اشتہار کے معاملے میں شوکاز نوٹس جاری کیا ہے۔ ایف ڈی اے کا الزام ہے کہ یہ اشتہار دراصل ’وِمل پان مسالہ‘ کی تشہیر کے لیے سرروگیٹ ایڈورٹائزنگ یعنی بالواسطہ اشتہار ہو سکتا ہے۔ ’وِمل پان مسالہ‘ ریاست میں ممنوع ہے۔ اسی معاملے میں اب تینوں اداکار ایف ڈی اے کی تحقیقات کے دائرے میں آ گئے ہیں اور ان سے اشتہار میں اپنے کردار کے حوالے سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔
ایف ڈی اے کا ماننا ہے کہ ’وِمل الائچی‘ کا اشتہار ’وِمل پان مسالہ‘ برانڈ کے ساتھ تعلق قائم کرتا ہے اور اسے پان مسالہ برانڈ کی بالواسطہ تشہیر کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ محکمہ گٹکھا اور پان مسالہ، خاص طور پر ان مصنوعات کے خلاف کارروائی تیز کر رہا ہے جن میں تمباکو یا نکوٹین شامل ہوتی ہے۔ ممنوعہ مصنوعات کی تجارت سے وابستہ نیٹ ورکس کے معاملات میں پولیس کے ساتھ مل کر مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ (مکوکا) کے تحت بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔ اسی کارروائی کے دوران تینوں اداکاروں کو نوٹس بھیج کر اشتہار میں ان کے کردار کے بارے میں جواب طلب کیا گیا ہے۔
تینوں اداکاروں کو ان کے متعلقہ ٹھکانوں کے ذریعے نوٹس بھیجے گئے ہیں۔ اجے دیوگن کو جوہو میں واقع ان کے گھر، شاہ رخ خان کو باندرہ میں واقع ’منت‘ اور ٹائیگر شراف کو ان کی پروڈکشن ہاؤس ’ٹائیگر شروف پروڈکشنز ایل ایل پی‘ کے ذریعے نوٹس بھیجا گیا ہے۔ حالانکہ اب تک تینوں اداکاروں کی جانب سے اس معاملے میں کوئی جواب یا ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ ایف ڈی اے کی کارروائی کے بعد اب نظر اس بات پر ہے کہ شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شراف اشتہار میں اپنے کردار اور ’وِمل الائچی‘ برانڈ کے حوالے سے کیا وضاحت دیتے ہیں۔
Source: Admin
11 months ago
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
11 months ago
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
5 months ago
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
11 months ago
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
9 months ago
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
11 months ago
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
11 months ago
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
11 months ago
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
5 months ago
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
11 months ago
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
9 months ago
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
11 months ago
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
11 months ago
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
8 months ago
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments