Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

Bengal

رامپورہاٹ میں پارٹی دفتر سے سینئر ٹی ایم سی رہنما آشیش بنرجی کی   لاش برآمد: "میری موت کا کوئی ذمہ دار نہیں"

رامپورہاٹ میں پارٹی دفتر سے سینئر ٹی ایم سی رہنما آشیش بنرجی کی لاش برآمد: "میری موت کا کوئی ذمہ دار نہیں"

مغربی بنگال کی سیاست میں دو علیحدہ سنسنی خیز واقعات نے شدید ہلچل مچا دی ہے۔ ایک طرف رامپورہاٹ کے سابق ٹی ایم سی ایم ایل اے کی مشکوک موت اور دوسری طرف کرشنا نگر کی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کی دیر رات ہراسانی کے دعوے نے سیاسی حلقوں میں نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔
رامپورہاٹ کے وارڈ نمبر 5 میں واقع اپنی رہائش گاہ سے ملحقہ پارٹی دفتر سے رامپورہاٹ کے پانچ بار رکن اسمبلی اور سابق ریاستی وزیر آشیش بنرجی کی پھندا لگی لاش برآمد کی گئی ہے۔ ممتاز رہنما جو ممتا بنرجی کی حکومت میں اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بھی رہ چکے ہیں، ان کی اچانک موت سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ لاش کے پاس سے ایک 'سائڈ نوٹ' (خودکشی نوٹ) بھی برآمد ہوا ہے جس میں لکھا ہے:

"میری موت کا ذمہ دار کوئی نہیں ہے۔"

انہوں نے سیاست میں آنے پر افسوس کا اظہار کیا اور اپنے خاندان کو مستقبل میں سیاست سے دور رہنے کا مشورہ دیا۔

نوٹ میں بار بار دعویٰ کیا گیا کہ وہ کسی قسم کی بدعنوانی میں ملوث نہیں تھے، تاہم وہ پارٹی کی غلط باتوں کو قبول نہ کرنے کے باوجود کھل کر احتجاج کرنے سے قاصر تھے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn