Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS

International

کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا، ایرانی سفارتخانے کا دعویٰ

کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا، ایرانی سفارتخانے کا دعویٰ

ایرانی سفارت خانے نے دعویٰ کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ نے استعفیٰ فیملی کو وقت دینے کے لیے نہیں بلکہ صدر ٹرمپ سے دلبرداشتہ ہونے پر دیا۔

جنوبی افریقا میں ایرانی سفارتخانے نے کیرولائن لیوٹ کی ناخوشگوار موڈ میں تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ دھوکہ بہت برا ہوتا ہے۔

ایرانی سفارتخانے کے مطابق جب آپ کا باس دھوکہ دے اور آپ کو خطرے میں بھیجے جبکہ خود فوڈ ٹرک میں راہ فرار اختیار کرے تو رفاقت سے متعلق آپ کی تمام امیدیں ختم ہوجاتی ہیں۔ یقیناً آپ قاتل سے اس سے زیادہ توقع نہیں کرسکتے۔

جنوبی افریقا میں ایرانی سفارتخانے نے لکھا کہ کیرولائن لیوٹ آپ نے استعفیٰ دے کر اچھا کام کیا۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے ایرانی سفارتخانے کے اس بیان کو غلط قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ کیرولائن لیویٹ ترکیہ کے دورے میں صدر ٹرمپ کے ساتھ تھی ہی نہیں۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ کے جہاز پر ایران کی جانب سے حملے کا خدشہ اسرائیلی خفیہ سروس نے جاری کیا تھا جسے بعض سی آئی اہلکاروں نے بھی متنازعہ قرار دیا تھا۔

تاہم 8 جولائی کو ترکیہ سے روانگی کے موقع پر صدر ٹرمپ ایئر فورس ون جیٹ کو چھوڑ کر کیٹرنگ ٹرک میں چھپے تھے اور پھر چھوٹے ایئرفورس بوئنگ سی تھرٹی ٹو اے جہاز کے ذریعے برطانیہ روانہ ہوگئے تھے۔

Source: Admin

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

{{ currentVoteCount }} Responses
{{ voteMessage }}
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Popular in International

Related Articles

Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn