بنگلہ دیش میں اقتدار سے بے دخل ہونے کے بعد شیخ حسینہ ہندوستان میں پناہ گزیں ہیں۔ وہیں محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کی تشکیل کے بعد بھی بنگلہ دیش میں عدم استحکام کی صورتحال بنی ہوئی ہے اور کسی بھی وقت نئی تبدیلی آ سکتی ہے۔ ایسا اس لیے مانا جا رہا ہے کیونکہ ملک میں زبردست مخالفت کے بعد بھی ضلع وکیل ایسو سی ایشن (بار ایسو سی ایشن) کے انتخاب میں شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ نے زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ بنگلہ دیش کے چپے نواب گنج ضلع وکیل ایسو سی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا انتخاب پیر (24 فروری) کو مکمل ہوا۔ ووٹنگ پیر کی صبح 10 بجے شروع ہوئی جو دوپہر 3 بجے تک ڈسٹرکٹ ایڈوکیٹس ایسو سی ایشن کی عمارت میں کرائی گئی۔ اس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوئی اور رات تقریباً 8:30 بجے تک مکمل ہوئی۔ ووٹوں کی گنتی ختم ہونے کے بعد انتخاب کے نتائج سامنے آئے جس نے سبھی کو چونکا دیا۔ کیونکہ عوامی لیگ حامیوں نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی)-جماعت پینل سے زیادہ سیٹیں حاصل کرکے انتخاب میں کامیابی کا پرچم لہرا دیا تھا۔ ضلع وکیل ایسو سی ایشن (بار ایسو سی ایشن) کے انتخاب کے نتائج نے سبھی کی توجہ اپنی جانب مرکوز کی ہے۔ اس انتخاب نے بنگلہ دیش کے اقتدار میں بیٹھے عبوری حکومت کے مکھیا محمد یونس کی فکر میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایسا کہا جا رہا ہے کہ بنگلہ دیش میں محمد یونس کی حکومت کے لیے ہوا کا رخ بدلنے والا ہے اور اس انتخابی نتائج کا اثر آنے والے وقت میں ملک کے عام انتخاب میں بھی نظر آ سکتا ہے۔ وہیں اس ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخاب کے ذریعہ بنگلہ دیشی وکیلوں نے یونس حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کردی ہے۔
Source: social media
امریکی ایئرپورٹ پر مسافروں سے بھرے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل
شامی صدر احمد الشرع نے ملک کے آئینی اعلامیے پر دستخط کر دیے
رمضان المبارک میں اسرائیلی ظلم جاری، مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ
رمضان المبارک کا پہلا عشرہ: مسجد الحرام میں ریکارڈ ڈھائی کروڑ زائرین کی آمد
غزہ میں قیدیوں کی حوالگی کے مقامات سے اسرائیلی جاسوسی آلات پکڑے گئے
جنگ بندی پر روسی صدر کا بیان نامکمل ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
ایلون مسک کی بیٹی نے ارب پتی والد پر کیا الزامات عائد کیے ہیں ؟
اسرائیل نے نسل کشی کیلئے جنسی تشدد کو جنگی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا: اقوام متحدہ
پوٹن نے یوکرین کے لیے امریکی جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق کیا، لیکن ایک شرط پر
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے تشدد اور نسل کے مربوط اقدامات سے متعلق اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ
دنیا کے 30 خطرناک ترین شہروں میں میکسیکن سٹی کولیما پہلے نمبر پر
ریسٹورنٹ کا4 ہزار سے زائدگاہکوں کو ادا شدہ بل سے 10گنا زیادہ پیسے واپس کرنےکا اعلان
برطانیہ، فرانس اور جرمن سفیروں کی ایرانی وزارت خارجہ میں طلبی
آذربائیجان اور آرمینیا 40 سال پرانا تنازع ختم کرنے کے معاہدے پر رضامند