International

برطانیہ، فرانس اور جرمن سفیروں کی ایرانی وزارت خارجہ میں طلبی

برطانیہ، فرانس اور جرمن سفیروں کی ایرانی وزارت خارجہ میں طلبی

ایران نے برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے سفیروں کو طلب کرلیا۔ تہران سے ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ان ممالک کے سفیروں کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے جوہری پروگرام کیخلاف اجلاس میں شرکت کرنے پر طلب کیا گیا۔ ایران نے اپنے جوہری پروگرام کیخلاف اجلاس کو امریکا کا یکطرفہ، سیاسی اور اشتعال انگیز اقدام قرار دیا۔ ایران نے کہا کہ اجلاس بلانے کا کوئی تکنیکی اور قانونی جواز نہیں تھا۔ واضح رہے کہ سلامتی کونسل کے چند ارکان نے بدھ کے روز ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق عالمی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ پر اجلاس بلانے کی درخواست کی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments