International

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ: مسجد الحرام میں ریکارڈ ڈھائی کروڑ زائرین کی آمد

رمضان المبارک کا پہلا عشرہ: مسجد الحرام میں ریکارڈ ڈھائی کروڑ زائرین کی آمد

رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں مسجد الحرام میں زائرین کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا تعداد ڈھائی کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی۔ پورے سال (علاوہ حج سیزن) رمضان المبارک میں دنیا بھر سے زائرین عمرہ کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوتا ہے تاہم اس سال مسجد الحرام میں ماہ مقدس کے پہلے عشرے میں زائرین کی آمد کے سابقہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق حرمین شریفین کے امور کی جنرل اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ماہ صیام کے ابتدائی دس روز میں مسجد الحرام میں عبادت اور زیارت کیلیے آنے والوں کی تعداد ڈھائی کروڑ سے بھی تجاوز کر گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرہ کے دوران 55 لاکھ زائرین نے عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔ حرمین جنرل اتھارٹی نے زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو منظم کرنے کیلیے وسیع پیمانے پر انتظامات کیے ہیں۔ 11 ہزار سے زائد ملازمین کو مسجد الحرام کے صحن اور گزرگاہوں میں عبادت گزاروں کی رہنمائی کیلیے تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ زائرین کی سہولت کیلیے مسجد الحرام میں زمزم کے 20 ہزار ڈسپنسرز بھی فراہم کیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرہ میں مسجد نبوی ﷺ ایک کروڑ کے لگ بھگ نمازیوں کی آمد ریکارڈ کی گئی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments