International

امریکی ایئرپورٹ پر مسافروں سے بھرے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل

امریکی ایئرپورٹ پر مسافروں سے بھرے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل

ڈینور ایئرپورٹ پر امریکی ایئر لائنز کے طیارے میں آگ لگ گئی. امریکی میڈیا کے مطابق طیارے سے 178مسافروں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔ امریکی طیارہ گیٹ سی 38 پر موجود تھا کہ اس میں آگ لگنے سے ہر طرف دھواں پھیل گیا۔ امریکا کے ڈینور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر امریکن ایئرلائنز کی پرواز میں خوفناک واقعہ پیش آیا، جب بوئنگ 737-800 کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث مسافروں کو ہنگامی طور پر طیارے سے نکالا گیا۔ حادثے میں 12 افراد معمولی زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ جمعرات کی شام مقامی وقت کے مطابق 5:15 پر پیش آیا، جب کولوراڈو اسپرنگز سے ڈلاس جانے والی AA Flight 1006 کو پرواز کے دوران انجن میں خرابی کے باعث ڈینور ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا۔ لینڈنگ کے بعد جب طیارہ گیٹ کی طرف جا رہا تھا تو اچانک انجن میں آگ لگ گئی، جس سے دھواں پورے رن وے پر پھیل گیا۔ امریکن ایئرلائنز کے مطابق طیارے میں 172 مسافر اور 6 کریو ممبرز سوار تھے، جنہیں ہنگامی سلائیڈز، ونگ ایکزٹ اور جیٹ برج کے ذریعے بحفاظت نکال لیا گیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق تمام مسافر محفوظ رہے جبکہ 12 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments