فلسطینیوں کے حامی محمود خلیل کی گرفتاری کے خلاف مین ہٹن میں ٹرمپ ٹاور پر احتجاج کے دوران نیویارک پولیس نے 100 کے قریب مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کولمبیا یونیورسٹی کے طالبعلم اور فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنے پر گرفتار محمود خلیل کی گرفتاری کے خلاف مین ہٹن میں ٹرمپ ٹاور پر احتجاج کیا گیا جس دوران مظاہرین محمود خلیل کی رہائی کے نعرے لگاتے رہے۔ نیویارک پولیس کا بتانا ہے کہ سرخ شرٹوں پر مظاہرین نے اسرائیل کو غیر مسلح کرنے سمیت فلسطین کے حق میں مطالبات تحریر کررکھے تھے۔ پولیس کے مطابق احتجاج کے دوران 100 کے قریب مظاہرین کو گرفتار کرلیا تاہم پولیس کا بتانا ہے کہ مظاہرے کے دوران کسی کے زخمی یا املاک کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE) نے محمود خلیل کوگرفتار کیا تھا، محمود خلیل کی گرفتاری کے خلاف امریکا کی مختلف ریاستوں میں مظاہرے کیے گئے ہیں۔
Source: social media
چاند گرہن : زمین پر سرخ روشنی ڈالنے کے لیے چاند سرخ ہو گیا
اسلام کی جگہ 'فِقہ' کا لفظ ... شام کے آئین کی تفصیلات نے سوالات اٹھا دیے !
گرین لینڈ کو امریکا کا حصہ بننا ہو گا: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکا نے ایرانی شخصیات، آئل ٹینکرز اور تجارتی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
جعفر ایکسپریس حملہ: افغانستان کی جانب سے پاکستانی الزامات کی تردید
روسی صدر کی جنگ بندی معاہدے کے طریقہ کار پر کڑی تنقید، وہ معاہدہ مسترد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں: زیلنسکی
اسرائیل نے 676 فلسطینی شہداء کی لاشیں روک لیں، تازہ رپورٹ میں انکشاف
ٹرمپ کی تجارتی جنگ کی چنگاری ان کے دوست ایلون مسک کے مفادات تک پہنچنے لگی
ٹرمپ کے ایلچی کیلوگ سے پوتین ناراض، کیا روس انہیں نکالنا چاہتا ہے؟
واشنگٹن کی پابندیاں غیر قانونی ہیں: چین اور روس نے ایران کی حمایت کردی