International

ریسٹورنٹ کا4 ہزار سے زائدگاہکوں کو ادا شدہ بل سے 10گنا زیادہ پیسے واپس کرنےکا اعلان

ریسٹورنٹ کا4 ہزار سے زائدگاہکوں کو ادا شدہ بل سے 10گنا زیادہ پیسے واپس کرنےکا اعلان

چین کی معروف فوڈ چین نے اپنے ایک ریسٹورنٹ کے4 ہزار سے زائدکسٹمرز (گاہکوں) کو معاوضہ دینےکا اعلان کیا ہےکیونکہ 2 لڑکوں نے ریسٹورنٹ کے اندر سوپ میں پیشاب کردیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ کے آخر میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ریسٹورنٹ کے ایک نجی کمرے میں 2 لڑکوں کو سوپ میں پیشاب کرتے دیکھا گیا تھا۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ یہ واقعہ 24 فروری کو شنگھائی کے ریسٹورنٹ میں پیش آیا تھا مگر کمپنی کو اس کا علم 4 دن بعد ہوا۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ نے تسلیم کیا کہ مذکورہ واقعہ ان کے عملے کی تربیت میں کمی کو ظاہر کرتا ہے کیونکہ عملہ فوری طور پر صورتحال پر قابو نہیں پاسکا اور ان لڑکوں کو روک نہیں سکا۔ ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا ہےکہ واقعے کی وجہ سے ہمارے کسٹمرز کو جو تکلیف پہنچی ہے اس کا مکمل ازالہ کسی بھی طریقے سے نہیں ہوسکتا تاہم 24 فروری سے 8 مارچ تک اس ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے والے تمام کسٹمرز کو ان کے ادا کیےگئے بل کے پیسوں سے10 گنا زیادہ پیسے واپس کیے جائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایسا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا جس سے پتہ چل سکے کہ کسی بھی شخص نے وہ سوپ پیا ہے۔ شنگھائی پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے جن کی عمر 17 سال ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکے واقعےکے وقت نشے کی حالت میں تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments