اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی فوج نے سات اکتوبر سن دو ہزار تیئس سے شروع ہونے والی جنگ میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد اور نسل کشی کے مربوط اقدامات کئے ہيں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے سات اکتوبر سے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کو واقعات کو بڑے پیمانے پر درج کیا ہے۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صیہونی فوج نے سات اکتوبر سن دو ہزار تیئس سے شروع ہونے والی جنگ میں فلسطینیوں کے خلاف تشدد اور نسل کشی کے مربوط اقدامات کئے ہيں، صیہونی فوج کے پاس طبی مراکز کے نقشے موجود ہيں اور اس نے جان بوجھ کر ان مقامات کو تباہ کیا ہے۔کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہمارے پاس ایسے شواہد ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر طبی مراکز اور اداروں کو نشانہ بنایا ہے ، عالمی برادری ، فلسطینیوں کےخلاف جرائم کو نظر انداز کر رہی ہے، فلسطینی قیدیوں کو توہین آمیز جسمانی و ذہنی ٹارچر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور ان جرائم کا شکار ہونے والے فلسطینی ، ذمہ داروں کو سزا دلانے کے لئے اپنی آواز عالمی رہنماؤں تک نہيں پہنچا پا رہے ہيں۔اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو موت کا خطرہ لاحق ہوتا ہے ، چاہے وہ شیر خوار ہو، یا بڑا ہو چکا ہو ہر مرحلے پر اسے موت کا خطرہ ہوتا ہے، آلودہ پانی، سردی اور بھوک کی وجہ سے غزہ کے بچے متعدد مسائل کا شکار ہيں ، ان حالات میں پچاس ہزار بچوں کی پیدائش امید افزا ہے لیکن بچوں کے فطری طور پر پروان چڑھنے کے سلسلے میں مستقبل کی امیدیں بے حد محدود ہیں۔اس رپورٹ میں زور دیا گيا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہيں کہ عالمی برادری اور عالمی ادارے ، مقبوضہ فلسطین کے سلسلے میں ہماری رپورٹوں پر سنجیدگي سے غور کریں ، ہم نے انسان دوستانہ قوانین کی مقبوضہ فلسطین میں بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں کو ثبت کیا ہے اور اب اس سلسلے میں عدالتوں کو آگے آنا چآہیے ، ہم نے فلسطین پر جارحیت کے سلسلے میں ٹھوس شواہد اکٹھا کئے ہيں ، ہمارے پاس فلسطینیوں کے خلاف جنسی زیادتی کی معلومات ہيں اور ہم نے جنسی زيادتی کا شکار ہونے والے کئي فلسطینیوں سے ملاقات بھی کی ہے۔
Source: social media
شامی صدر احمد الشرع نے ملک کے آئینی اعلامیے پر دستخط کر دیے
روسی صدر کی جنگ بندی معاہدے کے طریقہ کار پر کڑی تنقید، وہ معاہدہ مسترد کرنے کی تیاری کر رہے ہیں: زیلنسکی
رمضان المبارک کا پہلا عشرہ: مسجد الحرام میں ریکارڈ ڈھائی کروڑ زائرین کی آمد
جعفر ایکسپریس حملہ: افغانستان کی جانب سے پاکستانی الزامات کی تردید
رمضان المبارک میں اسرائیلی ظلم جاری، مسجد اقصیٰ میں فلسطینی نمازیوں پر حملہ
امریکی ایئرپورٹ پر مسافروں سے بھرے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، ویڈیو وائرل
ریسٹورنٹ کا4 ہزار سے زائدگاہکوں کو ادا شدہ بل سے 10گنا زیادہ پیسے واپس کرنےکا اعلان
محمود خلیل کی گرفتاری کیخلاف احتجاج، نیویارک پولیس نے 100 مظاہرین کو گرفتار کرلیا
امریکی جج کا ٹرمپ انتظامیہ کو برطرف ہزاروں وفاقی ملازمین کو فوری بحال کرنے کا حکم
اسرائیل نے نسل کشی کیلئے جنسی تشدد کو جنگی حکمت عملی کے طور پر استعمال کیا: اقوام متحدہ
پوٹن نے یوکرین کے لیے امریکی جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق کیا، لیکن ایک شرط پر
فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے تشدد اور نسل کے مربوط اقدامات سے متعلق اقوام متحدہ کی تحقیقاتی رپورٹ
دنیا کے 30 خطرناک ترین شہروں میں میکسیکن سٹی کولیما پہلے نمبر پر
میں سادہ لوح تھی جو اپنے شوہر کو محفوظ سمجھ بیٹھی: کولمبیا کے گرفتار طالبِ علم کی اہلیہ