International

غزہ میں قیدیوں کی حوالگی کے مقامات سے اسرائیلی جاسوسی آلات پکڑے گئے

غزہ میں قیدیوں کی حوالگی کے مقامات سے اسرائیلی جاسوسی آلات پکڑے گئے

غزہ میں فلسطینی سیکیورٹی پلیٹ فارم نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی جاسوسی آلات پکڑے گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی پلیٹ فارم گارجین نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی افواج کے جاسوسی آلات پکڑے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ آلات اسرائیل قیدیوں کے بارے میں معلومات کے حصول کے لیے نصب کیے گئے تھے۔ یہ آلات غزہ کے ان علاقوں سے برآمد ہوئے ہیں جہاں کچھ دن قبل مزاحمتی سرگرمیاں جاری تھیں یا خاص کر وہ مقامات جہاں جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی ہوئی تھی۔ گارجین نامی پلیٹ فارم نے غزہ میں فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ اس حوالے چوکس اور محتاط رہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments