National

بکسر: مٹی کے تودے گرنے سے 4 بچیوں کی موت، ایک زخمی

بکسر: مٹی کے تودے گرنے سے 4 بچیوں کی موت، ایک زخمی

بکسر، یکم دسمبر: بہار کے بکسر ضلع کے راج پور تھانہ علاقے میں اتوار کی صبح مٹی کے تودے گرنے سے چار بچیوں کی موت ہو گئی اور دیگر ایک زخمی ہو گئی۔ پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ لڑکیاں سرینجا گورنمنٹ بیسک اسکول کے قریب ٹیلے کے پاس مٹی کھود رہی تھیں۔ اس دوران ان پر ٹیلہ گر گیا جس سے لڑکیاں دب گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس واقعہ میں چار لڑکیاں دب کر ہلاک اور ایک زخمی ہوگئی۔ زخمی لڑکی کو مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جاں بحق بچیوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments