Activities

بانکی پور اسمبلی حلقہ سے سجاد حسین اختر عرف نواب عظیم آبادی کی رابطہ مہم زوروں پر

بانکی پور اسمبلی حلقہ سے سجاد حسین اختر عرف نواب عظیم آبادی کی رابطہ مہم زوروں پر

پٹنہ 30 اکتوبر (پریس ریلیز) بہار اسمبلی الیکشن کا پہلا مرحلہ 6 نومبر کی تاریخ اب سر پر ہے۔ محض چند دن باقی ہیں۔ جیسے جیسے چناو کی تاریخ قریب آرہی ہے عوامی رابطہ مہم اور انتخابی تشہیر زور پکڑتی جا رہی ہے۔ بانکی پور اسمبلی حلقہ سے انڈین یونین مسلم لیگ کے امیدوار سجاد حسین اختر عرف نواب کی حمایت میں جن سیلاب کا منظر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایک جواں سال مسلم امیدوار برسر اقتدار این ڈی اے کے امیدوار نتین نوین کو ایک زور دار ٹکر دینے اور گزشتہ 30 برسوں سے قبضہ جمائے بی جے پی کے لیڈر کو شکست فاش دینے کیلئے بانکی پور حلقہ کے عوام نے اپنی جان نچھاور کرنے پر آمادہ ہیں۔ سچائی ہے کہ گزشتہ سالوں میں بی جے پی کے برسر اقتدار امیدوار نے بانکی پور حلقہ کے عوام کو بالکل مایوس کیا ہے۔ انہوں نے اس حلقہ کے عوامی مسائل سے بھول کر بھی دلچسپی نہیں لی۔ لوگوں کے دکھ درد کو نہ دیکھا نہ سمجھا اور نہ ہی فلاح و ترقی اور خوش حالی کیلئے کوئی کام کیا۔ اس بار مسلم لیگ یوتھ ونگ کے قومی نائب صدر جناب سجاد حسین اختر عرف نواب کی حمایت میں ذات پات اور مسلکی اختلافات کو پس پردہ ڈال کر لوگ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ واضح ہو کہ بانکی پور اسمبلی حلقہ سے مسلم لیگ کے قدآور لیڈر نعیم اختر کے فرزند اپنے والد محترم کے نقش قدم پر چل کرنہ صرف پارٹی میں اور قومی سیاست میں اپنا ایک منفرد شناخت بنائی ہے اور مسلم لیگ یوتھ ونگ کے قومی نائب صدر کے عہدہ پر فائز ہیں۔اس بار اس جوان سال مسلم لیڈر کو جیت دلانے کیلئے لوگوں نے پوری حمایت دینے کیلئے اپنا من بنا لیا ہے۔ اس حلقہ کی ترقی خوشحالی اور امن و امان کی خاطر حلقہ کے لوگوں سے بھر پور حمایت دینے اور ووٹ دینے کی پر زور اپیل ہے۔ خاص طور پر حلقہ کے مسلم نو جوانوں اور خواتین و حضرات سے پر زور اپیل ہے کہ اپنے ووٹ ضائع نہ ہونے دیں اور جناب سجاد حسین اختر کو الماری انتخابی نشان پر بٹن دبا کر بھاری ووٹوں سے کا میاب بنائیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments