ایران نے اب سے کچھ دیر پہلے اسرائیل پر میزائلوں سے ایک اور بڑا حملہ کردیا ہے۔ حملوں میں اسرائیلی دارلحکومت تل ابیب اور حیفہ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق حیفہ ریفائنری کی پیداوار مکمل طور پر روک دی گئی ہے، آپریشن وعدہ صادق سوم کے تحت تازہ حملے ان مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر بھی کیے گئے ہیں جو اسرائیل کے زیر تسلط ہیں۔ ایرانی خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی ایف 35 طیارہ تبریز میں مار گرایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ کسی ایف 35 طیارے کے گرنے کا علم نہیں۔ ایرانی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران اسرائیل پر بڑے اور شدید میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جارحیت نے ایران کو مجبور کردیا ہے کہ وہ اپنی قوم اور ملک کے دفاع میں یہ حملے جاری رکھے اور صیہونی مجرموں پر کاری ضرب لگائے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق تازہ حملوں سے اسرائیل میں نقصان کی فوری طور پر تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔ اس سے پہلے ایران نے اسرائیل کا ایک اور ایف تھرٹی فائیو مار گرانے کا بھی دعوی کیا تھا۔ تازہ ایف تھرٹی فائیو تبریز میں گرانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اب تک مار گرائے گئے ایف تھرٹی فائیو کی تعداد چار ہوگئی ہے۔
Source: social media
چین نے اسرائیل سےاپنےشہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت کردی
یو این سیکریٹری جنرل کی ایرانی ٹی وی چینل پر حملے کی مذمت
ایران نے اسرائیل پر سائبر حملہ بھی کردیا
ٹرمپ نے بتایا ایران اسرائیل سیز فائر کے لیے بات چیت ہوئی ہے، فرانسیسی صدر
جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی، ایران عدم استحکام کا سبب قرار
تہران پوری طاقت کے ساتھ طویل جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے، بریگیڈیر جنرل احمد واحدی
ایران کے خلاف جنگ : امریکہ نے طیاہ بردار جہاز اسرائیل کے قریب منتقل کر دیا
متعدد اسرائیلی شہری اپنا ملک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور
بہترین شہروں کی فہرست جاری، ویانا کی بادشاہت ختم، کوپن ہیگن کی پہلی پوزیشن
ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر ٹرمپ کینیڈا سے جلد روانہ
ایران نے اسرائیل کا ایک اورایف 35 جنگی جہاز گرانے کا دعویٰ کردیا
ایران کا اسرائیل پر میزائلوں سے ایک بڑا حملہ، حیفہ ریفائنری کی پیداوار روک دی گئی، 3 ملازمین ہلاک
سب لوگ فوراً تہران خالی کردیں، اسرائیل کے بعد ٹرمپ کی بھی وارننگ
اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم ہیک کر لیا گیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ