International

ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے ملزم کو پھانسی دیدی گئی

ایران میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے ملزم کو پھانسی دیدی گئی

ایران میں ایک نوجوان کو پھانسی دیکر سزائے موت پر عمل درآمد کردیا گیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق محسن لنگرنشین کو مقامی جیل میں سزائے موت دی گئی۔ سزا سے قبل قانون کے تمام تقاضوں کو مکمل کیا گیا۔ ایران کی عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم کو ہر سطح پر مکمل قانونی سہولیات فراہم کی گئیں۔ عدالتی دستاویز کے مطابق ملزم محسن لنگرنشین پر 2022 میں پاسداران انقلاب کے کرنل صیاد خدائی کے قتل میں اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کی معاونت کا الزام بھی تھا۔ دستاویز سے پتا چلتا ہے کہ ملزم پر اصفہان میں ملکی دفاع سے جڑے حساس مرکز پر حملے کے لیے معلومات موساد کو فراہم کرنے کا الزام بھی تھا۔ ایرانی سپریم کورٹ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ملزم محسن لنگرنشین نے دورانِ تفتیش خود پر عائد تمام الزامات پر اعتراف جرم بھی کیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب کسی شخص کو اسرائیل کے لیے جاسوسی پر سزا سنائی گئی ہو۔ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں سے جاری جنگ میں متعدد بار انھی الزامات میں کئی افراد کو تختہ دار پر لٹکایا جا چکا ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments