International

ایران کو بات کرنی چاہیے اس سے پہلے بہت دیر ہوجائے، ٹرمپ

ایران کو بات کرنی چاہیے اس سے پہلے بہت دیر ہوجائے، ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کو بات کرنی چاہیے اس سے پہلے بہت دیر ہوجائے۔ جی 7 اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ نہیں جیت رہا، ایرانی حکام کشیدگی میں کمی کے بارے میں بات کرنا چاہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس 60 دن تھے، 61ویں دن میں یہ سب ہونا تھا، ایران کے ساتھ ہمارا کوئی معاہدہ نہیں، انہیں ایک معاہدہ کرنا ہوگا۔ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ دونوں فریقوں کے لیے تکلیف دہ ہے۔ دوسری جانب امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کشیدگی کم کرنے کے لیے جی 7 مشترکہ اعلامیہ پر دستخط نہیں کریں گے۔ امریکی سینیٹر ٹم کین کا کہنا ہے کہ جنگ صرف قومی دفاع کے لیے ہونی چاہیے، ایران کے ساتھ جنگ میں امریکی مفاد صرف دفاعی صورت میں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کشیدگی امریکا کو لامتناہی جنگ میں دھکیل سکتی ہے۔ امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے پہلے کانگریس کی منظوری کی قرارداد جمع کروادی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران یہ ’جنگ نہیں جیت رہا‘ اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کام کرنا چاہتا ہے۔ کینیڈا میں جی سیون کانفرنس کے موقع پر کینیڈین وزیرِ اعظم مائیک کارنے کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کو ’قریقین کے لیے تکلیف دہ‘ قرار دیا۔ انھوں نے ایرانی حکام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’انھیں مزید تاخیر کیے بغیر فوری طور پر بات چیت کرنی چاہیے۔‘ جب امریکی صدر سے پوچھا گیا کہ کیا ان ملک عسکری طور پر اس تنازع میں شامل ہوگا تو ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments