ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ تہران میں اس کے ہیڈکوارٹر پر اسرائیلی حملے میں اس کے عملے کے ’متعدد‘ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری ٹی وی چینل کے ایک رپورٹر کا کہنا تھا کہ وہ ’حملے سے قبل آخری لمحے تک کام کر رہے تھے۔‘ چینل کے ہیڈ آف براڈکاسٹنگ پیمان جبیلی کچھ دیر قبل ٹی وی سکرین پر ایک خون آلود کاغذ لے کر سامنے آئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی اور اس کے ملازمیں ’آخری وقت تک ثابت قدم رہیں گے۔‘ دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ملک کی فضائیہ نے تہران میں ’ایک مواصلاتی مرکز کو نشانہ بنایا ہے جو کہ ایرانی فوج عسکری مقاصد کے لیے استعمال کر رہی تھی۔‘ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ عمارت ’سویلینز کی آڑ میں‘ استعمال کی جا رہی تھی اور اسرائیلی حملے نے ’ایرانی افواج کی عسکری صلاحیتوں کو براہ راست نقصان پہنچایا ہے۔‘ ایران کی بہادر خاتون اینکر اسرائیلی حملے کے فوراً بعد دوبارہ لائیو نشریات کرنے اسٹوڈیو میں واپس آگئی، سحرامامی نے دوبارہ نشریات سنبھال لیں۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی اینکر سحر امامی اسرائیلی حملے کے بعد براہ راست نشریات کے دوران نشست سے اٹھیں اور دوبارہ آکربیٹھ گئیں، اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی ٹی وی کا اسٹوڈیو ’’اللہ اکبر‘‘ کے نعروں سے گونج اٹھا۔ جس وقت اسرائیلی حملہ کیا گیا اینکر نے جملے ادا کیے کہ یہ سچ پر ایک جارح کا حملہ ہے، حملے کے بعد دوبارہ نشست پر براجمان ہونے کے بعد سحر نے گفتگو جاری رکھی۔
Source: social media
چین نے اسرائیل سےاپنےشہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت کردی
یو این سیکریٹری جنرل کی ایرانی ٹی وی چینل پر حملے کی مذمت
ایران نے اسرائیل پر سائبر حملہ بھی کردیا
ٹرمپ نے بتایا ایران اسرائیل سیز فائر کے لیے بات چیت ہوئی ہے، فرانسیسی صدر
جی 7 ممالک نے اسرائیل کی حمایت کردی، ایران عدم استحکام کا سبب قرار
تہران پوری طاقت کے ساتھ طویل جنگ لڑنے کے لیے تیار ہے، بریگیڈیر جنرل احمد واحدی
ایران کے خلاف جنگ : امریکہ نے طیاہ بردار جہاز اسرائیل کے قریب منتقل کر دیا
متعدد اسرائیلی شہری اپنا ملک چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور
بہترین شہروں کی فہرست جاری، ویانا کی بادشاہت ختم، کوپن ہیگن کی پہلی پوزیشن
ایران اسرائیل جنگ کے پیش نظر ٹرمپ کینیڈا سے جلد روانہ
ایران نے اسرائیل کا ایک اورایف 35 جنگی جہاز گرانے کا دعویٰ کردیا
ایران کا اسرائیل پر میزائلوں سے ایک بڑا حملہ، حیفہ ریفائنری کی پیداوار روک دی گئی، 3 ملازمین ہلاک
سب لوگ فوراً تہران خالی کردیں، اسرائیل کے بعد ٹرمپ کی بھی وارننگ
اسرائیل کا آئرن ڈوم سسٹم ہیک کر لیا گیا، ایرانی میڈیا کا دعویٰ