نیو جرسی: امریکی ڈونلڈ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے سلسلے میں بدستور پرامید ہیں، انھوں نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ بات چیت میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو جرسی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر پیش رفت ہوئی ہے اور ’’اگلے دو دنوں میں‘‘ اعلان آ سکتا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی بات چیت کے سلسلے میں ثالث عمان سے بھی کہیں زیادہ پرجوش نظر آئے، انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے روم میں ہونے والے مذاکرات کے پانچویں دور میں کچھ پیش رفت کی ہے۔ ٹرمپ نے اتوار کو اپنے گالف کلب سے نکلنے کے بعد شمالی نیو جرسی میں صحافیوں سے کہا ’’ہم نے ایران کے ساتھ بہت اچھی بات چیت کی ہے، میں نہیں جانتا کہ میں اگلے دو دنوں میں آپ کو کچھ اچھا یا برا بتاؤں گا، لیکن مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ میں آپ کو کچھ اچھا بتاؤں گا۔‘‘ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہفتے اور اتوار کو ہونے والی بات چیت میں ’’ہم نے کچھ حقیقی اور سنجیدہ پیش رفت کی ہے، اور دیکھتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ایران کے محاذ پر ہمارے پاس کوئی اچھی خبر ہو سکتی ہے۔‘‘ انھوں نے کہا ہم ایران سے جوہری معاہدہ کرنا چاہتے ہیں، امید ہے جلد مزید اچھی خبریں سامنے آئیں گی، اس سلسلے میں دونوں ملکوں کو مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
Source: social media
اسرائیل ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند ہونے لگیں
جھکیں گے، نہ پیچھے ہٹیں گے جارحیت کرنے والوں کو سزا دی جائے گی:مشیر خامنہ ای
روس اور چین کے صدور کا مشرق وسطی بارے فون پر تبادلہ خیال ،ایران پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت
ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے پیچھے ہٹ جائیں: برطانوی وزیر اعظم کا ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ
ٹرمپ ہماری جنگی میں مدد کر رہے ہیں اور فضائی حدود کا دفاع بھی امریکہ کے ذمے ہے:نیتن یاھو
ترکیہ نے جنگی تیاریاں تیز کر دیں، اسرائیلی طیاروں پر کڑی نظر
"خامنہ ای زندہ نہیں بچیں گے" ... اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی
اسرائیل میں کوئی جگہ محفوظ نہیں، فضائیں ہمارے لیے کھلی ہیں: ایرانی پاسداران انقلاب کا دعوی
’اس سے پوری صورتحال غیر مستحکم ہو جائے گی‘: روس کا ایران اسرائیل تنازع میں ممکنہ مداخلت پر امریکہ کو انتباہ
اس آپریشن کے اختتام تک اسرائیل کو کوئی جوہری خطرہ نہیں رہے گا: اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو
واشنگٹن کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ جنگ میں مداخلت نہ کرے: ایرانی وزارت خارجہ
مشہد میں 18 اسرائیلی 'ایجنٹ' گرفتار.. ایرانیوں کے لیے موساد کی ویب سائٹ کا لنک
اسرائیل میں تباہی مچانے والا ایران کا ڈانسنگ میزائل ’سجیل 2‘ کتنا خطرناک؟
ایران کے تباہ کُن میزائلوں سے متعلق اسرائیلی فوج کا بڑا اعتراف