International

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور اختتام پذیر ہوگيا

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور اختتام پذیر ہوگيا

عمان کی ثالثی میں ہونے والا ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ عمان اور اٹلی میں ہونے والے پچھلے دو دوروں کی طرح مذاکرات کے اس دور میں بھی ایران کی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور امریکی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی مشرق وسطی کے لیے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وائٹیکوف نے کی۔ باخبر ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں پابندیوں کے خاتمے اور جوہری پروگرام پر بات چیت جاری ہے اور ایران دیرپا مفاہمت تک پہنچنے کے لیے تیار ہے۔ ایران اور امریکہ کے تکنیکی اور ماہرین کی ٹیموں کے درمیان بھی مذاکرت ہوئے- ایرانی ٹیم کی سربراہی نائب وزرائے خارجہ مجید تخت روانچی اور کاظم غریب آبادی نے کی جبکہ امریکی ٹیم کی سربراہی محکمہ خارجہ میں پالیسی پلاننگ کے دفتر کے ڈائریکٹر مائیکل اینٹن نے کی- اسلامی جمہوریہ ایران ظالمانہ پابندیوں کے خاتمے اور ایران کے جوہری پروگرام کی پرامن نوعیت کے تعلق سے اعتماد سازی کے لئے اپنے اصولی موقف پر قائم ہے۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments