National

ہائے رے انصاف:ناگپور فساد معاملے میں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنوں کو پانچ گھنٹے میں مل گئی ضمانت

ہائے رے انصاف:ناگپور فساد معاملے میں وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنوں کو پانچ گھنٹے میں مل گئی ضمانت

وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے آٹھ کارکنوں نے بدھ (19 مارچ) کو پولیس کے سامنے خودسپردگی کی تھی۔ اس کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کرلیاتھا۔البتہ شام ہوتے ہوتے ناگپور کے فرسٹ کلاس جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے آٹھ ملزمان کو 3000 روپے کی نقد مچلکے پر ضمانت بھی دے دی۔یعنی صرف چند گھنٹے کے اندر میں ہی بجرنگ دل کےکارکنان کو عدالت سے ضمانت بھی مل گئی اور پولیس دیکھتی ہی رہ گئی ۔اس قدر عدالتی فیصلے پر بھی اب سوال اٹھنے لگے ہیں ،چونکہ یہ پورا معاملہ ارونگ زیب اور ناگپور فساد سے متعلق ہے جس میں ابھی کارروائی جاری ہی ہے البتہ اس سے پہلے ہی ایک فریق کے ملزمین کو عدالت سے راحت مل گئی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ناگپور میں آج دوپہر کو وشو ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے آٹھ کارکنوں نے کوتوالی پولیس کے سامنے خودسپردگی کی تھی ۔ پولیس نے انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا اور شام میں عدالت کی مہربانی بھی سامنے آگئی۔ یاد رہے کہ مہاراشٹرا پولیس نے ناگپور ضلع میں وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) اور بجرنگ دل کے عہدیداروں کے خلاف چھترپتی سمبھاجی نگر میں مغل بادشاہ اورنگزیب کے مقبرے کو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک مظاہرے کے دوران مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر ایف آئی آر درج کی ہے۔اس کیس میں ملوث ایڈوکیٹ سنجے بالپانڈے نے کہا کہ تمام کارکنوں نے خودسپردگی کردی ، کیونکہ لوگوں میں یہ تاثر تھا کہ پولیس یکطرفہ طور پر کام کر رہی ہے اور ملزمان کو گرفتار کرنے میں سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ حالات پرامن رہے، ملزمان نے خودسپردگی کی اور انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments