یمن کے وزیرِ دفاع طاہر العقیلی کے قافلے پر حملہ کر کے انہیں یرغمال بنا لیا گیا۔
روسی میڈیا کے مطابق یمنی وزیرِ دفاع الصالح گورنریٹ کے دورے پر تھے جہاں ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ یمنی وزیرِ دفاع طاہر العقیلی کے کانوائے پر حملہ کر کے انہیں یرغمال بنایا گیا ہے۔
روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیرِ دفاع کے ایک محافظ کو قیدی بنا لیا گیا جبکہ وزیرِ دفاع کے محصور ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصار اللّٰہ یمن کی خود مختار تنظیم ہے جو اپنے فیصلے خود کرتی ہے، نہ تو وہ کسی سے احکامات لیتی ہے اور نہ ہی کسی کی پراکسی ہے۔
اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خطے میں عدم استحکام کی جڑ امریکی فوجی مداخلت اور حاکمانہ پالیسیاں ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر واشنگٹن حقیقی معنوں میں امن چاہتا ہے تو اسے صرف ایک قدم اٹھانا ہو گا اور وہ یہ کہ خطے میں عدم استحکام پر مبنی اپنی مداخلت بند کر دے۔
یمن کے وزیرِ دفاع طاہر العقیلی کے قافلے پر حملہ کر کے انہیں یرغمال بنا لیا گیا۔ روسی میڈیا کے مطابق یمنی وزیرِ دفاع الصالح گورنریٹ کے دورے پر تھے جہاں ان کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔...
Source: Admin
Comment
Your View
We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!
Post your comment
0 CommentsNo comments