آذربائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باکو سے گروزنی جانے والا طیارہ اکٹو ہوائی اڈے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے میں 62 مسافر اور 5 عملے کے افراد سوار تھے۔ قازقستان میں وزارت برائے ایمرجنسی سروس نے اعلان کیا ہے کہ قازق شہر اکتاؤ کے قریب مسافر طیارے کے حادثے میں 42 افراد ہلاک اور 25 معجزانہ طور پر افراد زندہ بچ گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے طیارے میں 67 مسافر سوار تھے، جن میں عملے کے 5 ارکان بھی شامل تھے۔ ان میں 25 افراد زندہ بچ گئے، جن میں سے 22 کو ہسپتال لے جایا گیا ہے"۔ دوسری طرف آذربائیجان ایئر لائنز نے کہا ہے کہ مسافر طیارہ پرندوں کے جھنڈ سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے نے حادثے سے قبل ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی تھی۔ حادثے سے قبل طیارے نے مبینہ طور پر کئی بار ہوائی اڈے کا چکر لگایا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق طیارے حادثے میں 27 مسافر اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں شامل 3 بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ قازق حکام کے مطابق زمین سے ٹکرانے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی تھی۔
Source: social media
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے اپنا 'نام' تبدیل کر لیا
نیتن یاہو حکومت کے سابق وزیردفاع نے پارلیمنٹ سے استعفیٰ دیدیا
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے پولیس چیف اور انکے معاون شہید
جنوبی کوریا طیارہ حادثہ: سربراہ جیجو ایئر کے ملک چھوڑنے پر پابندی
تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت: چین نے 10 امریکی دفاعی کمپنیوں پر پابندیاں لگادیں
ہزاروں اسرائیلی فوجیوں نےغزہ میں لڑنے سے انکارکردیا