International

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے حساس معلومات لیک ہونے پر کئی افراد گرفتار

اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے حساس معلومات لیک ہونے پر کئی افراد گرفتار

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے حساس معلومات لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی تحقیقات کے دوران کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کے دفتر سے اہم معلومات لیک ہونے کے شبہے میں جاری تحقیقات پر مجسٹریٹ نے جزوی پابندی ہٹا دی ہے۔ مجسٹریٹ عدالت کے جج مناحم مزراہی نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسیز، بشمول شن بیٹ، اسرائیلی پولیس اور فوج نے مشترکہ تحقیقات کے "اوپن فیز" کا آغاز کیا، جس میں قومی سلامتی کی خلاف ورزی کے حوالے سے ایک اہم راز افشاء ہونے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ جج نے تصدیق کی کہ تحقیقات کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر نے ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے کہ جس میں کہا گیا کہ حساس معلومات لیک ہونے کی تحقیقات میں ان کے دفتر کے کسی بھی رکن کو گرفتار نہیں کیا گیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments